عمراکمل سابقہ ڈیپارٹمنٹ کیخلاف میچ سے دستبردار

Umar Withdraw From The Match Against Former Department

ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل اپنے سابقہ ڈیپارٹمنٹ کے خلاف میچ سے دستبردار ہوگئے، ذرائع کے مطابق انہوں نے قائد اعظم ٹرافی میں سوئی ناردرن گیس کے خلاف لاہور وائٹس کی قیادت کرنی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کا لاہور وائٹس کی کپتانی سے استعفیٰ اب تک قبول نہیں کیا گیا، وہ اپنے ڈیپارٹمنٹ کے خلاف میچ کھیل لیتے تو ان کی سوئی گیس میں واپسی مشکل ہو جاتی،عمر اکمل نے راستہ کھلا رکھنے کے لیے میچ میں حصہ نہیں لیا۔

ادھر لاہور وائٹس کی ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کے ساتھ فٹنس کا مسئلہ ہے۔

دوسری جانب لاہور ٹیم انتظامیہ کے دعوے کے برعکس عمر اکمل ٹریننگ کرتے دکھائی دئیے۔

Scroll To Top