لاہور: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل 2018 کے لیے وقار یونس کو ٹیم کا ہیڈ کوچ اور ڈائریکٹر کرکٹ مقرر کردیا ہے۔
وقار یونس نے کہا کہ کئی سال مصباح الحق کے ساتھ کام کر چکا ہوں، ان کے ساتھ اس وقت کام کیا جب پاکستان میں کرکٹ بہت نیچے چلی گئی تھی، اب ان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے پر خوش ہوں۔
یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس دو مرتبہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں جب کہ ایک مرتبہ قومی ٹیم کے بولنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔