پی سی بی کا آفریدی اور یونس خان کے1،1 کروڑعطیہ کرنے کا اعلان

پی سی بی کا آفریدی اور یونس خان کے1،1 کروڑعطیہ کرنے کا اعلانلاہور: پاکستان کرکٹ بورٹ نے شاہد آفریدی اور یونس خان کو دیئے جانے والے ایک، ایک کروڑ روپے ایدھی فاﺅنڈیشن کو عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں کرکٹرز کے اعزاز میں ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی جس میں مصباح الحق کے ساتھ شاہد آفریدی اور یونس خان بھی مدعو تھے لیکن انہوں نے شرکت سے انکار کر دیا اس پر چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ دونوں بورڈ کے نہیں بلکہ پوری قوم کے ہیروز ہیں، کاش وہ یہاں آتے، اب ان کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کے ساتھ دی جانے والی ایک، ایک کروڑ روپے کی رقم ایدھی فاﺅنڈیشن کو عطیہ کر دیں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ مصباح الحق پاکستان کے کامیاب ترین کپتان ہیں جس پر سابق کپتان نے بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ والدین کے بتائے ہوئے راستے پر چلا اور کامیابیاں حاصل کیں، ورلڈ الیون کی آمد پر پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے اٹھایا جانے والا قدم خوش آئند ہے۔

Scroll To Top