بی بی برگیڈ کے بعد جی جی برگیڈ کیا جرات و شجاعت کے یہ پیکر خاموش بیٹھ جائیں گے ؟

aaj-ki-bat-logoلاہور ہائی کورٹ نے میڈیا کو ایسے تمام مواد کے نشر یا شائع ہونے پر پابندی عائد کردی ہے جس میں عدلیہ کو تضحیک و تمسخر کا نشانہ بنایا گیا ہو۔۔۔ یہ حکم امتناہی ایک شہری کی اُس درخواست پر جاری ہوا ہے جس میں ہائی کورٹ کی توجہ اس گالی گلوچ کی طرف مبذول کرائی گئی تھی جسے نون لیگی رہنماﺅں نے روزمرہ کا معمول بنا رکھا تھا۔۔۔

کیا ہائی کوٹ کے اس حکم کی تعمیل میں نون لیگ کا ” گالی گلوچ برگیڈ“ خاموش ہو کر بیٹھ جائے گا۔۔۔؟
یا پھر جوابی کارروائی کے لئے کوئی نیا راستہ اختیار کیا جائے گا۔۔۔؟
اس ضمن میں نون لیگ کی اِس حکمت عملی کا ذکر بڑی کثرت کے ساتھ ہورہا ہے کہ ” بار “ اور ” بنچ“ یعنی وکلاءاور ججوں کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کردیا جائے۔۔۔
میں نہیں سمجھتا کہ یہ حکمت عملی نون لیگی قیادت کو ان الزامات کے نتائج کا شکار ہونے سے بچا سکے گی جو اَب محض الزامات نہیں رہے` بلکہ” تصدیق شدہ جرائم“ کا درجہ اختیار کرچکے ہیں۔۔۔
جب چوہدری اعتزاز احسن نے پہلی مرتبہ جی جی برگیڈ یعنی گالی گلوچ برگیڈ کی ترکیب استعمال کی تھی تو میں بے اختیار انہیں داد دیئے بغیر نہیں رہا تھا۔۔۔
تاریخ میں ایک ” بی بی برگیڈ “ کا وجود بھی رہا ہے جو بڑی مثبت ترکیب تھی۔۔۔ اس کا مطلب تھا۔۔۔ The Bravest of the Braves Brigade
یعنی بی بی بی۔۔۔
یہ نام اس ترک برگیڈ کو دیا گیا تھا جس نے 1954ءکی ” کوریا وار “کے دوران امریکہ کی حمایت میں لڑتے ہوئے جرات و شجاعت کی متعدد داستانیں رقم کی تھیں۔۔۔
ویسے جی جی برگیڈ نے بھی عدلیہ پر تابڑتوڑ حملے کرنے میں کم جرات و شجاعت کا مظاہرہ نہیں کیا۔۔۔

Scroll To Top