ٹرمپ کی پاکستان کو دھمکیاں عالمی میڈیا پر شہ سرخیاں

  • پرانے الزام دہرا کر دھمکیاں دی گئیں، برطانوی اخبارگارجین، دھمکیوں پرپاکستان سخت ردعمل دے سکتا ہے‘ واشنگٹن پوسٹ
  • امریکا غلط دعوو¿ں کے بجائے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کا ساتھ دے‘ وائس آف امریکہ ، ٹرمپ کی نئی پالیسی کو تنقید کا سامنا

ٹرمپ کی پاکستان کو دھمکیاں عالمی میڈیا پر شہ سرخیاںواشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کو دھمکیوں پرعالمی میڈیا میں تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدرٹرمپ کی تقریر سے دونوں ملکوں کے تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لئے صدرٹرمپ کی نئی پالیسی کوعالمی اور امریکی میڈیا کی تنقید کا سامنا ہے، برطانوی اخبارگارجین کا کہنا ہے پاکستان کیخلاف پرانے الزام دہرا کر دھمکیاں دی گئیں، سابق صدربراک اوباما بھی پاکستان کوامدادروکنے کی دھمکیاں دے چکے تھے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق بھارت کے لئے ٹرمپ کاموقف پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی کہا جا سکتا ہے۔واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی دھمکیوں پرپاکستان سخت ردعمل دے سکتا ہے۔سی این بی سی نے کہا ٹرمپ کی تقریرجوہری ممالک پاکستان اوربھارت میں تناو¿بڑھا سکتی ہے۔وائس آف امریکا نے ہیڈلائن لگائی امریکا غلط دعوو¿ں کے بجائے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کا ساتھ دے۔یاد رہے کہ افغانستان اور جنوبی ایشیا سے متعلق امریکی پالیسی بیان کرتے ہوئے پاکستان سے پھر ڈومور کا مطالبہ کیا جبکہ ساتھ ساتھ پاکستان کو دھمکیاں دے ڈالیں اور کہا اربوں ڈالر دیئے ہیں نتائج چاہئیں، پاکستان کو دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا صفایا کرنا ہوگا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی کہ افغانستان میں ہماراساتھ دینے پر پاکستان کوفائدہ ہوگا، دوسری صورت میں اسے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا، پاکستان اکثر ان افراد کو پناہ دیتا ہے، جو افراتفری پھیلاتے ہیں، پاکستان ہمارا اہم اتحادی ہے، پاکستان نےدہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت نقصان اٹھایا ہے۔

Scroll To Top