عدالت کے بعد عوام نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا

  • چیئر مین پی ٹی آئی کا تاریخی جلسہ عام سے خطاب
  • کرپشن کیخلاف ہماری جنگ جاری رہے گی ، آصف زرداری نواز شریف کے بعد آپ کی باری ہے ، مولانافضل الرحمان آپ کے پیچھے بھی آئیں گے،خاقان عباسی، شہباز شریف ہمارا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہو جاﺅ، ڈاکٹر یاسمین راشدشہباز شریف کو شکست فاش دےں گی
  • نئے پاکستان میں جو قانون توڑے گا اسے سزا ملے گی ، ٹیکس نہ دینے والے مگر مچھ سزا سے بچ نہیں پائیں گے ، تمام نوکریاں اور تقرریاں میرٹ پر این ٹی ایس کے ذریعے ہوں گی ،گورنر ہاﺅس کے پی کے کو خواتین پارک میں بدل دیں گے،سپریم کورٹ کے ججز اور جے آئی ٹی کے اراکین کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین
اسلا م آباد، پاکستان تحریک انصاف کے پیریڈ گراﺅنڈ میں منعقد ہ تاریخی جلسہ عام کا دلکش منظر

اسلا م آباد، پاکستان تحریک انصاف کے پیریڈ گراﺅنڈ میں منعقد ہ تاریخی جلسہ عام کا دلکش منظر

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ نواز شریف کے بعد آصف علی زداری اور مولانا فضل الرحمن کی باری ہے ، شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی تیار ہوجائیں آپ کے پیچھے بھی آرہا ہوں ،میرا کیس عدالت میں ہے ،میرے اوپر ایک بات بھی جھوٹ نکلی تو پارٹی سے استعفیٰ دے دونگا ، ذمہ داری لیتا ہوںکرپشن نہیں ہونے دونگا ، سپریم کورٹ کے پانچوں ججز کو خراج تحسین پیش اور جے آئی ٹی کے ارکان سیلوٹ کرتا ہوں ، نئے پاکستان میں ایف بی آر ، نیب اور ایف آئی اے آزاد ہونگے ، کسی کوکرپشن کر نے کی جرات نہیں ہوگی ، پاکستانیوں سے پیسہ اکٹھا کر کے دکھاﺅنگا ،کسی سے قرضے نہیں لینے پڑیں گے ،سب سے پہلے لاہور کے گور نر ہاﺅس کی دیواریں گراکر پارک بنائینگے ،عمران خان نہ کبھی جھکا ہے اور نہ ہی اپنی قوم کو جھکنے دے گا ، کے پی کے میں جیسا نظام چاہتا ہوں ویسا ابھی نہیں ہوا ۔اتوار کوتحریک انصاف کے یوم تشکر کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ میں آج آپ سب کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ،48گھنٹے کے نوٹس پر سب آئے ہیں ،مجھے سب سے زیادہ خوشی ہے کہ میں اپنے سامنے ایک زندہ قوم دیکھ رہا ہوں ، قوم پاکستان کے مسئلے مسائل سمجھ بیٹھی ہیں ، یہاں آنے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، ہماری خواتین بھی پاکستان کو ایک عظیم قوم بنانے کےلئے پوری طرح شرکت کررہی ہیں ۔میرے سامنے وہ خواتین ہیں جو جانتی ہیں ان کے حقوق کیا ہیں ،دھرنے میں ہماری خواتین نے شرکت کی ۔میری والدہ شوکت خانم کو سیاسی شعور تھا ، ان کے دل میں پاکستان کا درد تھا ، مجھے میری ماں نے بچن میں کہا حق کےلئے کھڑے ہوں ، تم نے ظالم کے سامنے کھڑے ہونا ہے ۔ساری قوم کی طرف سے پانچ سپریم کورٹ کے ججز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، جے آئی ٹی کے ارکان کے سیلوٹ کرتا ہوں ، مجھے پتہ ہے آپ کے اوپر کتنا پریشرتھا ، یہ مافیا ہے ، مافیا یا خریدنے کی کوشش کرتا ہے یا پھر انتقامی کارروائی کی کوشش کرتا ہے ، ان کو اس مافیا نے کتنے پیسے کی آفر دی ہونگی ، اگر میرے جیسے آدمی کو اربوں روپے کی پیشکش کر سکتے ہیں تو ان کے اوپر کتنا دباﺅ ڈالا ہوگا ، سپریم کورٹ کے ججز کی جتنی تعریف کروں کم ہے ، اسی پریڈ گراﺅنڈ میں آپ کو دو نومبر کوبلایا ،ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم سپریم کورٹ جائینگے اورسڑکوں پر نہیں آئیں گے یہ فیصلہ اس لئے کیا کہ یکم نومبر کو سپریم کورٹ کے ججز نے کہا آپ عدالت میں آ کر مسئلے کو حل کریں اور سڑکوں پر نہ جائیں جب میں نے عدالت آنے کا فیصلہ کیا تو مایوسی تھی ، کارکنوں میں مایوسی تھی ، نوجوانوں میں مایوسی تھی ، صحافیوں میں مایوسی تھی ، لوگوں نے کہا عمران خان اتنا بڑا موقع تھا ، سڑکوں پر آنا تھا کیونکہ پاکستان کی عدالتوں میںانصاف نہیں ملتا ، ہماری تاریخ ہے عدالت طاقتور کے خلاف فیصلہ نہیں کر تی ، ہماری عدالتوں کی تاریخ تھی کہ وہ کمزور کے خلاف فیصلہ کرتی تھی ، ہماری کئی تجزیہ نگار نے کہا کہ اتنا سنہری موقع تھا آپ عدالت میں چلے گئے ہیں انصاف نہیں ملے گا ، پیپلز پارٹی نے کہا تھا بہت بڑی غلطی تھی ، ہمارے سیاسی کزن طاہر القادری نے کہا بڑی غلطی کر دی ہے ،آج پاکستان کے سپریم کورٹ کو پوری قوم کی طرف خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ آپ نے پاکستانیوں کو امید دی ہے ،آپ نے وہ کر دیا ہے جو میں نئے پاکستان کا خواب دیکھتا تھا ، آپ نے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے ، نیا پاکستان میٹرو ، سڑکوں سے نہیں بننا تھا ، نئے پاکستان کی بنیاد عدل اور انصاف پر رکھی جانی تھی ۔ عمران خان نے نوجوانوںکومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ میں اللہ تعالیٰ نے صلاحیت پیدا کی ہے ،آپ عمران خان سے بڑے انسان بن سکتے ہوں ، اللہ تعالیٰ نے آپ کو طاقت دی ہے اس کو ڈھونڈیں ۔انہوںنے کہاکہ لوگ کہتے ہیں 21سال سے جدو جہد میں لگے ہوئے ہیں کیا آپ تھکے نہیں ،ایمان چھوٹے سے انسان کو بڑا انسان بنا دیتا ہے ، آپ کو اللہ تعالیٰ کے نبی کی زندگی پر چلنا پڑےگا ، اللہ کے نبی نے ہار نہیں مانی ،انہوںنے کوشش کی ، جدو جہد کی ، کامیابی اللہ تعالیٰ نے دی ۔انہوںنے کہاکہ آپ جو چاہیں کر سکتے ہیں ، صرف اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھیں ،ہار کبھی نہ ماننا ، اللہ تعالیٰ برا وقت آپ کو سکھانے کےلئے دیتا ہے ،مشکل وقت جب آتا ہے انسان بڑا بن جاتا ہے ، مجھے ایک نیا پاکستان نظر آرہاہے ، جس طرح کے ہمارے نو جوان تیار ہورہے ہیں ،عوام میں شعور آگیا ہے ، ابھی میچ ختم نہیں ہوا ، لیکن انشاءاللہ آپ کو ابھی خوشخبری دے رہا ہوں کہ آپ نئے پاکستان کا میچ جیت گئے ہیں ۔عمران خان نے کہاکہ میرے نئے پاکستان میں ہم ایسی اصلاحات لیکر آئیں گے ہمیں زکواة دینے کو لوگ پاکستان میں نہیں ملیں گے ،زکواة دینے کےلئے باہر کے ممالک میں غریبوں کو زکواة دینگے اور یہاں غریب نہیں ملیں گے ،ہم غریب ملکوں کی خدمت کریں گے ہم ایسا پاکستا ن چاہتے ہیں جہاں ہم یہاں سے سوشل ورکر اور ڈاکٹرز کی ٹیمیں بھیجیں اور غریب ممالک میں جاکر خدمت کریں ،یہاں سرکاری سکولوں میں اچھی تعلیم اور مفت تعلیم دینگے ۔مجھے خوشی ہے کہ کے پی کے کی حکومت نے تعلیم میں اصلاحات کی ہیں ، ڈیڑھ لاکھ بچہ پرائیویٹ سکولوں سے سرکاری سکولوں میں آیا ، سرکاری ہسپتالوں میں بہترین علاج ہو رہا ہے کے پی کے نے ہیلتھ کارڈ نکالا ہے ، ساٹھ فیصد لوگ مفت علاج کرواتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ہم وہ انصاف چاہتے ہیں جو مدینہ کی ریاست میں ہمارے نبی نے قائم کیا ، سب کےلئے ایک قانون تھا۔ عدلیہ کے فیصلے جتنی خوشی بیرون ممالک پاکستانیوں کو ہوئی ہے اتنی شاید آپ کو نہ ہوئی ہو ، وہ ترستے تھے کہ ایک دن آئے جب طاقتور کو قانون کے نیچے لایا جائیگا ، انہوںنے کہاکہ یہ جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے بعد باہر آ کر کہتے ہیں کہ ہمارے سوالوں کا جواب نہیں دیا ، سپریم کورٹ کے ججز نے امید دی ہے ، احتساب وزیر اعظم اور وزراءسے شروع ہوگا اور پھر نیچے جائیگا ہمارے پاکستان میں نیب کسی کو نہیں چھوڑے گی ، لوگ کہتے ہیں کہ آپ ہر قسم کے لوگ پارٹی میں لے رہے ہیں ۔عمران خان سب کے سامنے دعویٰ کر تاہوں کہ انشاءاللہ تحریک انصاف کی باری آئےگی ہمارے دور کی نیب انتظار نہیں کریگی کہ وہ وزیر اعظم سے پوچھے بغیر طاقتور کو پکڑےگی ہماری پارٹی میں جو آنا چاہے آ سکتا ہے ،جو بھی کرپشن کریگا میں ذمہ داری لیتا ہوں اس کو پکڑیں گے ، ہمارے نیب ، ایف آئی اے اور ایف بی آر آزاد ہونگے ، کسی کی ٹیکس چوری اور کرپشن کر نے کی جرات نہیں ہوگی انہوںنے کہاکہ انہیں پاکستانیوں سے پیسہ اکٹھا کر کے دکھاﺅنگا کسی سے قرضے نہیں لینے پڑیں گے ،پاکستان میں اتنا پیسہ اکٹھا کریں گے ۔پیسہ تب اکٹھے ہونگے جب ایک مضبوط ایف بی آر بنے گی ، جو بڑے بڑے مگر مچھ ٹیکس نہیں دیتے ان سے ٹیکس وصول کرینگے ، عوام کے ٹیکس کے پیسے کی قدر کرینگے جس ملک میں آدھی آبادی غربت کی لکیر سے نیچے ہو تو کیسے گور نر ہاﺅس کا خرچہ اٹھا سکتے ہیں ، رائیونڈ میں حکمرانوں کی سکیورٹی پر کروڑوں ر وپے خرچ ہورہے ہیں ، سب سے پہلے گور نر ہاﺅس لاہور کی دیواریں گر یں گی اس کو پبلک پارک بنایا جائیگا ابھی سوچ رہے ہیں شاید لائبریری بنادیں ، پشاور کے گور نر ہاﺅس کو پارک بنائینگے ، کراچی کے گور نر ہاﺅس کو بھی دیکھ رہے ہیں انہوںنے کہاکہ نتھیا گلی اور مری کے گور نر ہاﺅس کو ہوٹل بنائینگے ان سے جو پیسہ بنے گا وہ عوام پرخرچ کرینگے ، ٹیکس کلچر بنائینگے ،عوام کا ٹیکس عوام پر خرچ کرینگے یہی پاکستان اپنے پاﺅں پر کھڑا ہوگا کبھی پاکستان کو جھکنے نہیں دونگا ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نہ آج تک کسی کے سامنے جھکا ہے اور نہ ہی کسی کو قوم کے سامنے جھکنے دونگا ۔انہوںنے کہاکہ میرا وعدہ ہے کہ اس ملک میں بے روز گاری کا خاتمہ کرونگا ، گورننس سسٹم ٹھیک کر ینگے ، ادارے ٹھیک کر ینگے ، کرپشن پر قابو پائیں گے ، ملک میں سرمایہ کاری آئےگی ، کے پی کے میں تھوڑا نظام ٹھیک ہوا ہے جیسا میں چاہتا ہوں ویسا ابھی نہیں ہوا ، پولیس ٹھیک ہوئی ہے ، کرپشن نیچے گئی ہے ، کے پی کے میں سرمایہ کاری آرہی ہے ، سیمنٹ پلانٹ لگ رہے ہیں ، پرائیویٹ سیکٹر آرہے ہیں ، باہر لوگ پیسہ لگا رہے ہیں بیرون ملک پاکستانیوں کے پاس اربوں ڈالرہیں ،کسی کے سامنے جھکنے کی ضرورت نہیں ، جب نیا نظام لائیں گے ، کرپشن ٹھیک کرینگے تو وہ پاکستان آئیں گے ، میرٹ کا سسٹم لیکر آئیں گے ۔انہوںنے کہاکہ کلاس فور کی نوکریاں بھی میرٹ پر لیکر آئیں گے ،جو بھی نوکری ہو میرٹ سسٹم پر ہونی چاہیے ،جمہوریت بادشاہت کو پیچھے چھوڑ گئی ہے ۔وعدہ کر تا ہوںکرکٹ میں میرٹ لائینگے اور کوئی بھی پاکستانی ٹیم کو شکست نہیں دے سکے گا ۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف گیا تو کیا ن لیگ کو شہباز شریف کے علاوہ کوئی نہیں ملا ، (ن)لیگ کے ساتھ بہت بری ہوئی ہے ، آپ کی پارٹی میں جمہوریت ہوتی توجس دن پاناما کیس ہوا تھا اسی دن نواز شریف کو چلے جانا چاہیے تھا کسی اور کو آگے آنا چاہیے تھا (ن)لیگ کے اندر جمہوریت نہیں ہے ، فیملی پارٹی ہے ، نواز شریف کی بیٹی ڈپٹی وزیر اعظم بنی رہیں ، شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں اور ان کا بیٹا ڈپٹی وزیر اعلیٰ بن کے بیٹھے ہیں یہ جمہوریت نہیں بادشاہت ہے ۔جمہوریت میں جو لیڈر آتا ہے وہ میرٹ پر آتا ہے ، (ن)لیگ بات جمہوریت کی کرتی ہے ایک خاندان حکومت کررہا ہے۔انہوںنے کہاکہ شریف خاندان نے مسلم لیگ (ن)والوں کو تڑپایا ہے ، ہم پارٹی کا الیکشن کرینگے ، میری پارٹی میں عمران خان کا کوئی رشتہ دار نہیں آئےگا ،مراد سعید جیسے نو جوان میرٹ پر آئے ہیں ، تحریک انصاف میرٹ والی پارٹی بنے گی ، ابھی میرے اوپر عدالت میں کیس ہے ، میری ایک بات جھوٹ نکلی خود ہی پارٹی سے استعفیٰ دے دونگا ، تحریک انصاف میں میرٹ لیکر آئینگے انہوںنے کہاکہ شاہد خاقان عباسی اور شہباز شریف کو کہتا ہوں ہم آپ کے پیچھے آرہے ہیں اور مقابلہ کر نے کےلئے تیار ہو جائیں ، آصف علی زر داری اب تمہاری باری ہے ، ہماری جنگ شریف خاندان کے خلاف نہیں تھی ہم کرپشن کے خلاف نکلیں گے ، پختون خوا کے اندر نواز شریف کے ساتھی مولانا فضل الرحمن کے پیچھے بھی آئیں گے ۔انہوںنے کہاکہ 21سال میں کچھ لوگ تھک گئے اور گھر بیٹھ گئے ہیں میں سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ، سوشل میڈیا نیا ہتھیار نکلا ہے ، سوشل میڈیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، حق اور سچ پر کھڑے رہنے والے صحافیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر یاسمین راشد شہباز شریف کا مقابلہ کرینگی اور یہ تمہیں شکست دے گی ۔عمران خان نے کہاکہ 21سال اپنے ملک کےلئے کوشش کی اور اللہ تعالیٰ نے مجھے بہت عزت دی ، مافیا نے میرے والد پر الزامات لگائے مجھے دکھ ہوا ، مجھے اس سے زیادہ تکلف اس وقت ہوئی جب شوکت خانم ہسپتال پر کرپشن کے الزامات لگائے شوکت خانم کو پاکستانی قوم نے بنایا اور یہی پاکستانی قوم ہسپتال چلا رہی ہے ،کینسر ہسپتال میں مفت علاج ہوتا ہے ، آپ حکومت میں ہیں ہسپتال میں کوئی غلط کام ہورہاہے تو پکڑ کر ملزموں کو پھانسی لگائیں۔انہوںنے کہاکہ 21سال کی عمر میں میرے ساتھ جمائما کی شادی ہوئی ، وہ بڑے گھرانے کی لڑکی تھی وہ مسلمان ہو کر پاکستان آئی اور برطانیہ کے میڈیا نے اسے برا بھلا کہا۔انہوںنے جمائماکےخلاف مہم چلائی کہ یہ یہودی لابی ہے ۔انہوںنے ٹائیلوں کی سمگلنگ کا کیس بنایا اور ایف آئی آر درج کر دی وہ بے چاری نوماہ پاکستان سے باہر رہی ،جب جمائما گئیں میرے بچے چلے گئے جب نواز شریف گیا تو جمائما نے دو ٹوئٹ کیں وہ ابھی تک نہیں بھولیں یہ مافیا اپنی چوری بچانے کےلئے ملک کا سودا کریں گے ، سارا کشمیر آزادی مانگ رہا ہے ، آزاد کشمیر کا وزیر اعظم نواز شریف کی کرپشن بچارہا ہے آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کےخلاف بیان دینے پر کشمیریوں کو مظاہرے کر نے چاہئیں ، آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کونواز شریف کی کرپشن بچانے کےلئے شرم آنی چاہیے انہوںنے پاکستانی عوام کو کہاکہ مظلوم چہروں پر ترس نہ کھانا ، انہوںنے مظلوم چہرے دکھا کر ملک کو لوٹا ہے ، ایک ہزار ارب روپے ملک سے چوری ہو کر باہر جاتا ہے ، شوکت خانم چار ارب روپے میں بنا ہے ۔آصف علی زر داری شہباز شریف ، نواز شریف ، اسحاق ڈار او رسعید احمد منی لانڈرنگ کرتے ہیں ، یہ ملک لوٹا جارہاہے ، یہاں کا پیسہ چوری ہو کر باہر جارہاہے یہ ملک کو مقروض کررہے ہیں انہوںنے کہاکہ کرپشن کے خلاف جنگ ابھی جیتی نہیں ہے وہ انشا ءاللہ جیتیں گے ۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میری نگاہ شریف برادران کو جاتا اور عمران خان کو آتا دیکھ رہی ہے،اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ ہمیں یہ دن دیکھنے کو ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ مٹھائی کھانے سے ہمارا ہاضمہ خراب ہوسکتا ہے لیکن ن لیگوں کا بہت اچھا ہے قوم کے اربوں روپے کھا گئے ہیں،سعد رفیق سن لے دن کا رات سے کوئی مقابلہ نہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم سڑکوں سے نکل کر پاکستان کی بڑی عدالت میں چلے گئے ،اس وقت قانونی ماہرین کہتے تھے کہ عدالت نہ جانا کچھ حاصل نہیں ہوگا ،میں ایمانداری سے کام کرنے پر جے آئی ٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ان کا کہناتھاکہ ن لیگیوں نے جے آئی ٹی ارکان کو دھمکیاں دی ،عمران خان نے انہیں خوش آمدید کہا ،یہ فتح قانون کی حکمرانی ہے،پی ٹی آئی کارکنوں نے استقامت دکھائی ہے،وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے اپنی منی ٹریل عدالت کے سامنے رکھ دی ،ہمارا دامن صاف ہے ہم سرخرو ہوں گے ، پاکستانی غربت میں جکڑا ملک نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ان کا کہناتھاکہ پاکستان کے عوام کرپشن سے تھک چکے ہیں،وہ نالاں ہیں،وہ عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بنائیں گے

Scroll To Top