فیس بک اسکرین ڈسپلے کے ساتھ اسپیکربنائے گا؟

vحال ہی میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک مستقبل میں اسمارٹ موڈیولر موبائل متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

تاہم اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ فیس بک اسکرین کے ساتھ ایسے اسمارٹ اسپیکرز متعارف کرانے پر بھی کام کر رہا ہے، جو وائس ریکارڈ پیغام بھیجنے اور وصول کرنے کی سہولت سے بھی ہمکنار ہوں۔

اطلاعات کے مطابق فیس بک اسمارٹ اسپیکرز کو 2018 کی پہلی سہ ماہی میں متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے، تاہم کمپنی نے اس حوالے سے مزید تفصیلات ظاہر کرنے سے انکار کردیا۔

15 انچ اسکرین کے حامل اسمارٹ اسپیکرز میں وائس اور ویڈیو پیغام اور فون کال کرنے کا فیچر بھی دیا جائے گا، جب کہ ممکنہ طور پر ان اسپیکرز کے ذریعے فیس بک چلانے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

اسمارٹ اسپیکرز سے متعلق مزید تفصیلات بتانے سے معزرت کرتے ہوئے سوشل ویب سائٹ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسپیکرز سے متعلق مزید معلومات فراہم کرنا قبل از وقت ہوگا۔

خیال رہے کہ فیس بک کی جانب سے اسمارٹ اسپیکرز بنانے جانے کی اطلاعات ایک ایسے وقت میں آئی ہیں، جب حال ہی میں سوشل ویب سائٹ نے اعلان کیا تھا کہ دنیا بھر میں یومیہ 40 کروڑ صارفین فیس بک کے ذریعے ویڈیو اور آڈیو کال کرتے ہیں۔

حال ہی میں فیس بک کی جانب سے اسمارٹ موڈیولر موبائل فون کو متعارف کرائے جانے سے متعلق بھی خبریں آئی تھیں، فیس بک نے موبائل فون کے مالکانہ حقوق حاصل کرنے کے لیے امریکی حکام کو باضابطہ طور پر درخواست جمع کرادی۔

Scroll To Top