مشہور کردار’ جیمز بانڈ‘ کی نئی فلم کی تیاریاں شروع

oجاسوسی کی دنیا کے سب سے مشہور کردار جیمز بانڈ کی نئی فلم کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔ اس بار ایجنٹ ’زیرو زیرو سیون‘ کا کردار کون نبھائے گا؟ اس کا اب تک فیصلہ نہیں ہوسکا ۔

ذرائع کے مطابق جیمز بونڈ سیریز کی پچیسویں فلم کی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں ۔ یہ فلم نومبر 2019 میں نمائش کے پیش کردی جائے گی تاہم اب تک یہ فیصلہ نہیں ہوسکاکہ فلم کا مرکزی رول ایجنٹ زیرو زیرو سیون کا کردار کون نبھائے گا؟۔

گزشتہ چار فلموں میں جیمز بونڈ کا کردر ادا کرنے والے ڈینیل کریگ نے اپنے ایک انٹرویو میں آئندہ جیمز بونڈ کا کردار کرنے سے معذرت کا اظہار کیا تھا ۔

اس کے بعد سے اب تک نئے جیمز بونڈ کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری ہیں تاہم فلم کے پروڈیوسرز کی خواہش ہے کہ یہ کردار ڈینیل کریگ ہی ادا کریں۔

Scroll To Top