پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے ہال آف فیم ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

k

اعصام الحق اور راجیو رام کی جوڑی کو ایونٹ میں ٹاپ سیڈ قرار دیا گیا۔ فوٹو : فائل

اسٹینفورڈ: ہال آف فیم ٹینس ٹورنامنٹ میں پاکستانی اسٹاراعصام الحق اور ان کے پارٹنر راجیو رام نے ڈبلز فائنل اپنے نام کرلیا۔

ایونٹ میں ٹاپ سیڈنگ پانیوالی اعصام الحق اور راجیو رام کی جوڑی نے فائنل میں آسٹریلوی جوڑی میٹ ریئڈ اور جان اسمتھ کوچھ ۔ چار، چار۔ چھ اور دس۔ سات سے شکست دی۔

قبل ازیں اعصام الحق اور ان کے پارٹنر راجیو رام نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے سام گروتھ اور بھارتی حریف لینڈرپیس کا قصہ تمام کیا تھا۔

Scroll To Top