فلم’دی ہِٹ مینز باڈی گارڈ‘کانیا ٹریلر جاری

zمعروف اداکار ریان رینلڈز کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ کی ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم دی ہِٹ مینز باڈی گارڈکا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

پیٹرک ہیوگس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے باڈی گارڈ کے گرد گھوم رہی ہے جو عالمی عدالت انصاف میں ایک اہم مقدمہ لے جانے کیلئے اپنے دشمن سے ہاتھ ملالیتا ہے۔

فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں ریان رینلڈز سمیت سیمیول ایل جیکسن،گیری اولڈ مین،ایلوڈے ینگ،سلمہ ہائیک،کرسٹی مچل اور سیم ہیزلڈائن شامل ہیں۔

ڈیوڈ ایلیسن اور مارک گِل کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ ایکشن سے بھرپور فلم لائنز گیٹ کے بینر تلے 18اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Scroll To Top