واٹس ایپ میں یوٹیوب ویڈیو چلانا بھی ہوگا اب ممکن

jjواٹس ایپ کو تو دنیا بھر میں لگ بھگ سوا ارب کے قریب افراد استعمال کرتے ہیں اور صارفین کی جانب سے دوستوں کو یوٹیوب ویڈیوز کے لنکس بھی بھیجے جاتے ہیں۔

مگر اب تک یوٹیوب ویڈیو کو واٹس ایپ میں دیکھا نہیں جاسکتا بلکہ گوگل کی اس ویڈیو شیئرنگ ایپ پر سوئچ ہونا پڑتا ہے۔

تاہم اب واٹس ایپ صارفین کو اس زحمت کا سامنا نہیں ہوگا اور وہ میسجنگ اپلیکشن کے اندر ہی یوٹیوب ویڈیو کو دیکھ سکیں گے۔

اب تک دونوں ایپس کے درمیان سوئچ کرنا کوئی اتنا اچھا تجربہ ثابت نہیں ہوا۔

واٹس ایپ نے آئی او ایس کے نئے بیٹا ورژن میں یوٹیوب ویڈیو اپلیکشن کے اندر پلے کرنے کا فیچر رکھا ہے جو کہ آنے والے ہفتوں میں کبھی بھی ایکٹیو ہوسکتا ہے۔

ایک بار جب یہ فیچر عام صارفین کے لیے دستیاب ہوگیا تو یوٹیوب ویڈیو کو واٹس ایپ چیٹ کے اندر ہی پکچر ان پکچر موڈ میں بھی دیکھا جاسکے گا۔

اس فیچر کے تحت واٹس ایپ میں ویڈیو ونڈو کو اسکرولنگ کے دوران بھی جاری رکھا جائے گا تاکہ پیغامات پڑھنے کے ساتھ ساتھ فوٹیج بھی دیکھی جاسکے اور اگر دل کرے تو فل اسکرین موڈ پر بھی جاسکتے ہیں۔

یہ فیچر آئی او ایس کے بعد اینڈرائیڈ پر کب تک سامنے آئے گا، ابھی اس بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے۔

Scroll To Top