مصباح کیلئے تاریخی میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کی لائف ٹائم رکنیت کا اعزاز

m2015 میں رمیز راجہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے آخری پاکستانی کرکٹر تھے ۔ فوٹو : فائل

میلبورن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کو میلبورن کرکٹ کلب کی جانب سے لائف ٹائم اعزازی رکنیت سے نوازا گیا ہے۔

تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ اور کرکٹ قوانین کا تحفظ کرنے والے ایم سی سی کی جانب سے کرکٹ میں شاندار خدمات انجام دینے والے مرد و خواتین کرکٹرز کو یہ رکنیت دی جاتی ہے۔ مصباح الحق یہ اعزاز حاصل کرنے والے 22 ویں پاکستانی کرکٹر ہیں۔

اس سے قبل مشتاق محمد، عمران خان، جاوید میانداد، جاوید برکی، ظہیر عباس، وسیم اکرم، وقار یونس اور دیگر یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ قبل ازیں 2015میں رمیز راجہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے آخری پاکستانی کرکٹر تھے۔

واضح رہے کہ مصباح الحق پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کامیاب ترین کپتان شمار ہوتے ہیں، ان کی قیادت میں ہی پاکستان ٹیسٹ ٹیم نے پہلی مرتبہ نمبر ون پوزیشن حاصل کی تھی۔

Scroll To Top