آفریدی اور سعید اجمل کو شایان ِشان طریقے سے رخصت کرینگے، نجم سیٹھی

لاہور: پی سی بی ایگزیکٹیوکمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی اور سعید اجمل کو شایانِ شان طریقے سے رخصت کریںگے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ آئندہ ہفتے دونوں سینئر کرکٹرز سے ملاقات بھی کروں گا اور انھیں شایان شان طریقے سے رخصت کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ بورڈ کو الوداعی میچ کیلیے درخواست نہیں کی لیکن ملک کی طویل عرصے خدمت کرنے والے کھلاڑیوں کو باعزت طریقے سے رخصت کرنا چاہیے۔

Scroll To Top