فلم ’لوگن لکی‘ کا نیا ٹریلر جاری

yصف اول کے ہالی ووڈ اداکار ڈینئل کریگ، چیننگ ٹیٹم اور کیٹی ہومز کی کامیڈی سے بھرپور نئی ڈراما فلم ’’لوگن لکی‘‘کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

ہدایتکار اسٹیون سوڈربر کی اس فلم کی کہانی دو بھائیوں کے گِرد گھومتی ہے جو کار ریسنگ کے دوران ڈکیتی کا منصوبہ تیار کرتے ہیں۔

سالانہ ریسنگ ایونٹ سے حاصل ہونے والی کمائی غائب کرنے کیلئے یہ دونوں بھائی ایک پیشہ ور مجرم کی مدد حاصل کرتے ہیں اور اسے جیل سے فرار کروا کر ڈیل کر لیتے ہیں۔

مارک جانسن ، چیننگ ٹیٹم اورریڈ کیرولین کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں اداکار ڈینئیل کریگ ، کیٹی ہومز، ایڈم ڈرایور، سباسٹین اسٹین، جیک کوئیڈ، کیتھرین واٹر اسٹون، سیٹ میکفرلینڈ، چیننگ ٹیٹم اور ہیلری سوانک سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گرہوئے ہیں۔

کامیڈی اور ڈرامے سے بھرپور اس سنسنی خیز فلم رواں سال18اگست کو سنیماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

Scroll To Top