حکمران بتائیں ان کیخلاف کون سازش کر رہا ہے؟ عمران خان

  • اپنی کرپشن چھپانے کے لئے فوج اور سپریم کورٹ کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں،کوئی غلط حرکت کرکے دیکھیں میری ایک کال پر عوام سڑکوں پر ہونگے، بنی گالہ میں پریس کانفرنس
  • شریف خاندان تیس سال سے ملک کو لوٹ رہا ہے، یہ جج اورالیکشن خریدتے رہے، اب ان کی چوری پکڑی گئی ہے،نوازشریف کا اصل ٹھکانہ اڈیالہ جیل ہے، نجی ٹی وی سے گفتگو
اسلام آباد، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں، نعیم الحق ، جہانگیر ترین ، شفقت محمود اور فردوس عاشق اعوان بھی ہمراہ ہیں

اسلام آباد، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں، نعیم الحق ، جہانگیر ترین ، شفقت محمود اور فردوس عاشق اعوان بھی ہمراہ ہیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ حکمران بتائیں کہ ان کے خلاف سازش کون کر رہا ہے؟ نام لے کر بتائیں کہ سازش فوج کررہی ہے یا سپریم کورٹ؟ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بنی گالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پانامہ کیس کے حوالے سے بات کہا کہ نون لیگ والے سب بھارتی ٹریجڈی فلم کی طرح آنسو بہا رہے ہیں، پانامہ کا عالمی سطح پر انکشاف ہوا، پانامہ کے ڈرامے میں دو تین چیزیں نکلی ہیں، پانامہ لیکس کی وجہ سے پوری دنیا میں کارروائی شروع ہوئی، آئس لینڈ کے وزیر اعظم کو مستعفی ہونا پڑا اور ڈیوڈ کیمرون نے پارلیمنٹ میں جا کر اپنی صفائی پیش کی۔ عمران خان نے مزید کہا کہ آئی سی آئی جے میں نواز شریف، مریم، حسن اور حسین کی تصویریں ہیں اور نون لیگ والوں نے جواب دینے کی بجائے ڈرامہ شروع کر دیا ہے، نواز شریف نے پارلیمنٹ میں کاغذات لہراتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ہیں دستاویزات؟عمران خان بولے، پہلے انہوں نے ہمیشہ مے فیئر فلیٹس کی ملکیت سے انکار کیا تھا پھر حسین نواز نے کہا کہ فلیٹ ہمارے ہیں، خواجہ آصف نے کہا میاں صاحب پانامہ کو سب بھول جائیں گے، پانچ میں سے دو ججز نے کہا کہ نواز شریف صادق اور امین نہیں، ایک چوہے نے کہا کہ ججز کے بچے یہاں نہیں رہ سکیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف نے جے آئی ٹی بننے پر نواز شریف کے منہ میں لڈو ڈالا تھا، انہیں اب کیا ہوا ہے؟ یہ بتائیں کہ کیا فوج اور سپریم کورٹ سازش کر رہے ہیں؟ انہوں نے یاد دلایا کہ نون لیگ نے ڈنڈوں سے سپریم کورٹ پر حملہ کیا، اب جے آئی ٹی اور عدلیہ کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں، اگر انہوں نے کچھ کیا تو پوری قوم مقابلے کیلئے تیار ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ حسین نواز نے بینی فیشل اونر کی دستاویزات ابھی تک نہیں دکھائیں، سب کہتے ہیں کہ ایک خاندان کے خلاف سازش ہوئی، سازش کرنے والوں کا نام لیں، کون سازش کر رہا ہے؟ اگر مریم نواز 4 محلات کی مالک ہیں تو مطلب یہ ہوا کہ انہوں نے 1993ئ میں یہ فلیٹس لئے تھے، ہم 45 سال کے چھوٹے بچے کو سامنے نہیں لیکر آئے، نواز شریف فلیٹس، کمپنیوں کے ڈاکیومنٹس دکھا دیں، مسئلہ ختم ہو جائے گا مگر نون لیگ والے الٹا سپریم کورٹ اور فوج کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔ عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مریم نواز کہتی ہیں ہم جمہوریت بچا رہے ہیں، جمہوریت ڈیوڈ کیمرون نے ثبوت پیش کر کے بچائی تھی، شریف خاندان اپنی چوری بچانے کیلئے ملک تباہ کر رہا ہے، جمہوریت بچانے کے لئے منشیات فروش نے لوگوں کو اکٹھا کیا۔عمران خان نے مزید کہا کہ اب نون لیگ نے جوڈیشل کو کی بات کرنا شروع کر دی ہے، ساری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے، ساری قوم ایک کال کا انتظار کر رہی ہے، لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کو شوگر مل لگانے سے روکا۔ عمران خان نے شریف خاندان کو یاد دلایا کہ جب ان کی جانب سے جمائما اور بینظیر پر جعلی مقدمات بنائے جا رہے تھے، کیا اس وقت انہیں یہ یاد نہیں ا? رہا تھا کہ وہ بھی خواتین ہیں؟ ۔۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شریف خاندان تیس سال سے ملک کو لوٹ رہا ہے، یہ جج خریدتے رہے، الیکشن خریدتے رہے، اب ان کی چوری پکڑی گئی ہے۔ مریم نواز کا جے ا?ئی ٹی میں پیش ہونا مجھے بھی اچھا نہیں لگا، اپنے دور میں انہوں نے بے نظیر اور نصرت بھٹو کیساتھ کیا کیا؟ لیکن قصور نواز شریف کا ہے کیوں جائیداد اپنے بچوں کے نام پر خریدی۔عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان تیس سال سے ملک کو لوٹ رہا ہے، یہ جج خریدتے رہے، الیکشن خریدتے رہے، اب ان کی چوری پکڑی گئی ہے۔ اب نوازشریف کا اصل گھر اڈیالہ جیل ہے۔تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے، جیسے جے آئی ٹی کے اندر عمران خان ان کو ڈنڈے مارتا ہے، جے آئی ٹی سے باہر آکر میرے خلاف بیان دینے لگ جاتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ مجھے بھی اچھا نہیں لگتا خاتون جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں، ا س کے قصوار وہ خود ہیں، انہوں نے بدعنوانی کی ہے ، میں ہمیشہ سچ بات کرتاہوں اوربدعنوانی کے خلاف ہوں، جتنا بھی وہ مجھ پر تنقید کرے میں سچ بات کہوں گا، بڑی سطح پرکے پی کے میں کرپشن ختم ہوچکی ہے۔انھوں نے کہا کہ شریف خاندان نے مغل دور کی بادشاہت قائم کی ہے، کرپشن اوراقربا پروری کے خلاف ہمارا مشن جاری رہے گا، ہم قوم کوکرپشن سے پاک پاکستان دیں گے ، چترال میں ایک ارب پودے لگا رہے ہیں، وزیراعظم بنے تو آپ چترال کے لیے کیا کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ چترال میں پانی کی ذخائر سے 30ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کروں گا، ملک میں توانائی کا بحران ہمیشہ کے لئے ختم ہوگا۔

Scroll To Top