پاناما لیکس نواز شریف اور کرپٹ مافیا کیلئے اللہ کی پکڑ ہے، عمران خان

  • پارا چنار بم دھماکے  کے بعد وزیر اعظم کی بیرون ملک موجودگی قابل مذمت ہے،بابراعوان کی تحریک انصاف میں شمولیت سے پارٹی کو تقویت ملے گی ، چیئر مین پی ٹی آئی
  • پاناما کیس کا فیصلہ نواز شریف سمیت کرپشن کے بڑے بڑے برج الٹ دے گا اور قوم انشاءاللہ پاناما فیصلے کے بعد بدلا ہوا پاکستان دیکھے گی‘ گفتگو

images

 

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاناما لیکس نوازشریف اور کرپٹ مافیا کے لئے اللہ کی پکڑ ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے سابق وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ بابراعوان کی تحریک انصاف میں شمولیت سے پارٹی کو تقویت ملے گی، تمام دعووں، وعدوں اور اعلانات کے باوجود اپریل 2016 سے آج تک نواز شریف نے پاناما لیکس پر قوم کے سوالات کے جواب نہیں دیئے جبکہ پاناما لیکس اللہ کی جانب سے نواز شریف اور کرپٹ مافیا کی پکڑ ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کا فیصلہ نواز شریف سمیت کرپشن کے بڑے بڑے برج الٹ دے گا اور قوم انشاءاللہ پاناما فیصلے کے بعد بدلا ہوا پاکستان دیکھے گی۔ بابراعوان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عمران خان کے قافلے میں شامل ہو کر فخر اور اطمینان محسوس کر رہا ہوں جبکہ شریف خاندان کو کٹہرے میں کھڑا کرنے میں عمران خان اوران کی تحریک کا تاریخی کردار ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ جب قوم ایک ہی دن میں دہشت گردی کے دو حملوں سے نڈھال ہے ¾وزیر اعظم کی اس دوران بیرون ملک موجودگی قابل مذمت ہے۔عمران خان نے ایک بیان میں کہا کہ ایسے وقت میں وزیر اعظم کو ملک میں موجود رہ کر غمزدہ خاندانوں کی مدد کرنی چاہیے تھی تاہم انہوں نے ملک سے باہر رہنے کا فیصلہ کیا۔

 

Scroll To Top