وائکنگز کا دور ! 13-07-2011

aaj-ki-baat-new-21-aprilآپ نے ٹی وی سکرین پر پاکستان مسلم لیگ (ن)کے متوالوں کی کھلے عام ہوائی فائرنگ کے مناظر دیکھے ہوں گے ۔ اور یقینی طور پر آپ جانتے ہوں گے کہ ” جشن فتح “ منانے کے اس وحشیانہ انداز کی قیمت امن پسند شہریوں کو کس انداز میں ادا کرنی پڑتی ہے۔
اس سے پہلے آپ پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالوں کے اسی وحشیانہ شوق کے مناظر بھی دیکھ ہی چکے ہوں گے۔
آپ یقینی طور پر یہ سوچتے ہوں گے کہ کہیں پاکستان ` صدیوں سے منوں مٹی تلے دفن ”وائکنگز“ (Vikings)کے دور میں تو نہیں چلا گیا !ساتھ ہی آپ کو یہ خیال آتا ہوگا کہ وائکنگزکے دور میں فائرنگ کرنے والے ہتھیار ہوتے ہی کہاں تھے۔ تب تو انسان نما درندے ننگی تیز دھار تلواریں فضا میں لہرا کر مجبور اور بے بس لوگوں کو ہراساں کیا کرتے تھے۔
ہوائی فائرنگ کا کلچر ہی میرے اس موقف کی تائید کے لئے کافی ہے کہ ہنوز ہماری جمہوریت ” فیوڈل لارڈز“ کے قبضے میں ہے۔ اگر ہم حاکمیت کا حق واقعی عوام کو دلوانا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے ہمیں اپنے نظام حکومت کو ” فیوڈل لارڈز “ اور ان کے اسلحہ بردار متوالوں اور جیالوں کے قبضے سے آزاد کرانا ہوگا۔
اور یہ اسی صورت میں ممکن ہوسکتا ہے کہ ہماری تمام سیاسی جماعتوں اور ہمارے پورے سیاسی نظام کی تشکیل ازسر نو ہو۔۔۔
(یہ کالم 11 جولائی 2011 کو بھی شائع ہوا تھا )

Scroll To Top