عوام دھرنا سیاست سے لا تعلق رہ کر اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں، شہبازشریف

  • سابق حکمرانوں کی لوٹ مار سے قومی ادارے بھی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے تھے،ملک مےں ہر طرف اندھےرے چھائے ہوئے تھے، وزیر اعلیٰ پنجاب

شہباز شریفلاہور(اےن اےن آئی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ےہاں وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزےراعظم نوازشرےف کی قےادت مےں ملک کو مسائل سے نکال کر ترقی پر گامزن کرنے کی کاوشےں رنگ لائی ہےںاورسابق حکمرانوں کی کرپشن کے باعث تباہ ہونے والی قومی معےشت بحال ہوئی ہے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر ملک کی تارےخ کی بلند ترےن سطح کو چھو رہے ہےں ۔انہوںنے کہاکہ سابق حکمرانوں کی لوٹ مار سے قومی ادارے بھی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے تھے اورملک مےں ہر طرف اندھےرے چھائے ہوئے تھے ۔ملک و قوم کو اندھےروں مےں دھکےلنے والوںکو20کروڑ عوام کبھی معاف نہےں کرےں گے۔وزےراعلیٰ نے کہاکہ اےک طرف اندھےرے پھےلانے والے ہےں تو دوسری طرف اپنی منفی سےاست کے ذرےعے قوم کوہمےشہ اندھےروں مےںرکھنے والے انتشار پسند عناصر ہےں۔ اندھےروں اوراندھےرے پھےلانے والوں کےخلاف وزےراعظم نوازشرےف کی قےادت مےں ہماری جدوجہد کامےاب ہوئی ہے اوروطن عزےز سے اندھےرے چھٹ جانے کی گھڑی آگئی ہے ۔انہوںنے کہاکہپاکستان بالخصوص پنجاب اربو ں ر وپے کی لاگت سے مکمل ہونےوالے بڑے منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہےںاورہماری حکومت کے ترقیاتی منصوبوں مےں شفافیت، معیار اور رفتارکی تعرےف بےرونی دنےا مےں بھی کی جارہی ہے جبکہ ماضی کی حکومتوں نے ترقیاتی منصوبوں کے نام پراےسی لوٹ مار کی جس کی کوئی دوسری مثال نہےں۔انہوںنے کہا کہ اپنے دور میں لوٹ ماراور کرپشن کے ریکارڈ قائم کرنےوالوں کو عوام اچھی طرح جانتے ہیں اور باشعور عوام نے ترقی کے مخالف عناصر کی منفی سیاست کوبھی مسترد کےا ہے – اےسے عناصر کی احتجاجی سےاست سے لاتعلق رہ کر عوام نے ثابت کےا ہے کہ وہ صرف اپنے مسائل کا حل اورترقی چاہتے ہےں ۔انہوںنے کہا کہ دھرنا سیاست کے ذرےعے ترقی کاسفرروکنے والوں کو 2018ءمیں بھی ناکامی کا منہ دےکھنا پڑے گا – انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمےل کی جانب بڑھ رہی ہے – وزےراعظم نوازشرےف کی قےادت مےں ملک کی ترقی و خوشحالی کاسفر کامےاب سے طے کرےں گے۔اراکےن صوبائی اسمبلی ےاسےن سوہل اور مےاں نصےر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Scroll To Top