ہالی ووڈ فلم ’فرسٹ کِل‘ ‘کا پہلا ٹریلر جاری

movieایکشن کے دیوانے تیار ہو جائیں کیونکہ مار دھاڑ سے بھرپور نئی تھرلر فلم ‘’فرسٹ کِل‘ ‘کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیاہے۔

ہدایتکاراسٹیون سی مِلر کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے وال اسٹریٹ بروکر کے گرد گھوم رہی ہے، جس کے بیٹے کو اغواء کر لیا جاتا ہے اوربینک ڈکیتی کی رقم کا تقاضا کیا جاتا ہے جبکہ دوسری جانب پولیس چیف کو بھی مجبور کیا جاتاہے کہ وہ بینک ڈکیتی کے کیس سے پیچھے ہٹ جائے۔

رینڈل ایمیٹ اورجارج فرلا کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار معروف ہالی ووڈ اداکار بروس وِلس نے نبھایا ہے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ہیدن کرسٹینسن، میگی اویلا، ہیتھر جانسن،ولیئم ڈی میؤ،چیلسیا مِی اورٹیلر جان شامل ہیں۔

کرائم، تھرل اور ایکشن سے بھرپوریہ سنسنی خیز فلم لائنز گیٹ اسٹوڈیوز کے تحت رواں سال 21جولائی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

Scroll To Top