اسکائپ کو فوری اپ ڈیٹ کرلیں

uuاگر تو آپ ویڈیو کالنگ ایپ اسکائپ کو استعمال کرنے کے عادی ہیں تو اسے فوری طور پر اپ ڈیٹ کرلیں کیونکہ 30 جون کے بعد پرانے ورژن کو استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔

یہ اعلان مائیکرو سافٹ کی جانب سے کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق اسکائپ کا پرانا ورژن تیس جون کو مستقل طور پر ریٹائر کردیا جائے گا اور یکم جولائی کے بعد آپ پرانے ورژن میں سائن ان نہیں ہوسکیں گے۔

کمپنی کے مطابق اگر آپ آپ نے حال ہی ایپ کو اپ ڈیٹ یا اس کا استعمال کسی اور ڈیوائس میں شروع کیا ہے تو یہ تبدیلی متاثر نہیں کرے گی۔

مائیکرو سافٹ کا کہنا تھا کہ اپنے دوستوں اور گھر والوں کو بھی نئے ورژن کو اپ ڈیٹ کرنے کا کہیں کیونکہ اس میں چند منٹ لگیں گے جو بعد میں بڑی زحمت سے بچا سکیں گے۔

واضح رہے کہ اسکائپ نے رواں ماہ کے شروع میں اپنی ایپ کو مکمل طور پر تبدیل کرتے ہوئے اسے اسنیپ چیٹ اور فیس بک میسنجر جیسا بنا دیا تھا۔

اب اسکائپ کے نئے ورژن میں اسنیپ چیٹ اور میسنجر کی طرح نئے فیچرز جیسے اسٹوریز جیسا ہائی لائٹ، بوٹس کی تعداد میں اضافہ اور گروپ چیٹ کو اپ گریڈ کرنے کے لیے کئی تبدیلیوں کو شامل کیا جارہا ہے۔

مائیکرو سافٹ کو توقع ہے کہ ان نئی تبدیلیوں سے وہ واٹس ایپ، وائبر اور اسنیپ چیٹ جیسی تیزی سے مقبولیت پانے والی ایپس کے مقابلے میں صارفین کو اپنی جانب متوجہ کیا جاسکے گا۔

Scroll To Top