امریکہ: طیارے کی مکان کی چھت پر لینڈنگ

امریکی ریاست ایریزونا کے شہر فیونکس میں ایک چھوٹے طیارے نے مکان کی چھت پر لینڈنگ کی ہے تاہم اس میں سوار پائلٹ اور چار سکائی ڈائیورز سمیت مکان کے رہائشی محفوظ رہے۔

آگ بھجانے والے محکمے کے حکام کا کہنا ہے کہ تمام افراد طیارے کے مکان کے ساتھ ٹکرانے سے قبل ہی کودنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

اس وقت مکان میں دو افراد موجود تھے۔ ان دونوں افراد کو کسی قسم کے زخم نہیں آئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام چار سکائی ڈائیورز محفوظ رہے تاہم پائلٹ کو آگ کے باعث معمولی زخم آئے جس کے لیے انھیں ہسپتال لے جایا گیا۔

ایسا خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ چھوٹا طیارہ سکائی ڈائیورز کو آئینی تقریب کے لیے لے کر جا رہا تھا۔ یہ تقریب امریکی آئین سے متعلق منعقد کی جاتی ہے۔

Scroll To Top