انگلینڈ میں چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا جبکہ معروف سرچ انجن گوگل نے بھی چیمپئنز ٹرافی کی مناسبت سے شائقین کرکٹ کے لیے نئے ڈوڈل سمیت ایک گیم بھی متعارف کرایا ہے۔
گوگل کے ہوم پیج پر چیمپئنز ٹرافی کی مناسب سے نیا ڈوڈل متعارف کرایا گیا ہے جس میں یہ اطلاع بھی دی جارہی ہے آج سے چیمپئزن ٹرافی کا آغاز ہوگیا ہے۔

اس ڈوڈل پر پلے کا بٹن بھی دیا گیا ہے جس پر کلک کرنے سے ایک گیم شروع ہوجاتا ہے جس میں آپ دل کھول پر بیٹنگ کرسکتے ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان سمیت دنیا کی 8 بہترین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ پاکستان کا پہلا میچ 4 جون کو بھارت سے ہوگا۔
خیال رہے کہ گوگل ہر اہم موقع پر اپنے ہوم پیج پر ڈوڈل شائع کرتا ہے اور اس سے قبل وہ عبدالستار ایدھی کی سالگرہ، نصرت فتح علی خان کی برسی، پاکستان کے یوم آزادی اور دیگر موقعوں کو خصوصی ڈوڈل شائع کرچکا ہے۔