تحصیل مری سے مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

  • یہ اعلان پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے صدر عامر محمود کیانی ، سیکریٹری اطلاعات شمالی پنجاب ساجد علی قریشی ، چوہدری عظیم کی موجودگی میں خان ہاﺅس دیول میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا
راولپنڈی۔ مسلم لیگ (ن) دی لائن گروپ کے چیف ایگزیکٹو میاں رضا سرپرست اعلیٰ حاجی طلعت ‘ نسرین چوہان صدرخواتین ونگ ضلع راولپنڈی کوانکے عہدے کا نوٹیفکیشن دے رہے ہیں

راولپنڈی۔ مسلم لیگ (ن) دی لائن گروپ کے چیف ایگزیکٹو میاں رضا سرپرست اعلیٰ حاجی طلعت ‘ نسرین چوہان صدرخواتین ونگ ضلع راولپنڈی کوانکے عہدے کا نوٹیفکیشن دے رہے ہیں

راولپنڈی(الاخبار نیوز)وفاقی وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی کے حلقہ انتخاب کی یونین کونسل دیول وارڈ نمبر 1 تحصیل مری سے مسلم لیگ ن کے سرگرم مقامی راہنماﺅں مراد عباسی، رشید عباسی ، ممتاز عباسی ، صفدر عباسی ، حاجی عثمان ، حاجی رمضان ، اکسار عباسی ، ظہیر عباسی ، طارق عباسی ، لیاقت عباسی ، یاسر عباسی ، عمران عباسی ، جمال عباسی ، عثمان انعام ، عاشق قریشی ، لقمان قریشی ، فہد عباسی ،سیف اللہ ، یاسر یونس ، مفتی افضال اور ان کے دیگر سینکڑوں ساتھیوں نے پارٹی پالیسیوں سے اختلاف کی بنیاد پر ن لیگ کو خیر باد کہہ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو نے کا اعلان کر دیا ہے انہوں نے یہ اعلان پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے صدر عامر محمود کیانی ، سیکریٹری اطلاعات شمالی پنجاب ساجد علی قریشی ، چوہدری عظیم اور دیگر راہنماﺅں کی موجودگی میں خان ہاﺅس دیول میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر عامر محمود کیانی نے تحریک انصاف میں شامل ہونے والے سابق لیگی راہنماﺅں و کارکنوں کو تحریک انصاف میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان کے اصل مقاصد کا حصول ہماری جدوجہد کا اصل مقصد ہے یہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا مگر 68 سال گزر جانے کے باوجود یہاں اسلامی فلاحی مملکت کے قیام کا خواب ادھورا ہے مٹھی بھر حکمران نام نہاد جمہوریت کا لبادہ اوڑھ کر ایک تسلسل کے ساتھ قوم اور ملک کا استحصال کر رہے ہیں اور ملک کے تمام وسائل کو لوٹنے کے باوجود ان کی ہوس ختم نہیں ہورہی جس کی وجہ سے ملک میں غربت و افلاس ، نا انصافی ، جہالت ، بیماریوں اور بد امنی کا دور دورہ ہے انہوں نے کہا کہ کرپشن ہمارے ملک کا سب سے بڑا ناسور ہے پانامہ لیکس کے ملزم اپنی کرپشن کو چھپانے کی سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں مگر تحریک انصاف نے اس ناسور کے خلاف علم جہاد بلند کر رکھا ہے جس میں عوام الناس جوق در جوق ہمارے ساتھ شامل ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے اہم وفاقی وزیر کے آبائی حلقے سے مقامی لیگی راہنماﺅں و کارکنوں کا ن لیگ کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونا اس بات کا واضح اعلان ہے کہ عوام موجودہ حکمرانوں کی لوٹ مار کا حساب مانگ رہے ہیں اس موقع پر ساجد علی قریشی ، ملک عظیم ، مراد عباسی ،رشید عباسی ، ممتاز عباسی ، صفدر عباسی ، حاجی عثمان ، حاجی رمضان اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ تحریک انصاف کی احتساب ریلی جہاد سے کم نہیں جو ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کی جدوجہد اور حکمرانوں سے ان کی لوٹ مار کا حساب لینے کی ایسی مہم ہے جو اگر خدانخواستہ اپنے منطقی انجام تک نہ پہنچی تو یہاں سے کبھی بھی کرپشن ختم نہیں ہو سکے گی اور عوام مسائل کے گرداب سے باہر نہیں نکل سکیں گے مراد عباسی ، رشید عباسی اور دوسرے مقررین نے کہا کہ ن لیگ دوہرے معیار کی سیاست کر رہی ہے اور حکمران میگا پراجیکٹس سے میگا کمیشن وصول کرکے عوام کے اصل مسائل کو بھول چکے ہیں بڑے بڑے منصوبوں سے کمیشن کھانے والے عرصہ دراز سے عوام کی بار بار یاد دہانیوں کے باوجود دیول پچھوال کی سڑک تعمیر نہیں کروا سکے ہمارے لوگوں سے فیصلہ کیا ہے کہ ن لیگ کے کسی بھی امیدوار کو آئیندہ ووٹ نہیں دیں گے۔ ہماری تحریک انصاف میں شمولیت عمران خان کی پالیسیوں سے مکمل اتفاق کا مظہر ہے انہوں نے کہا کہ انصاف ، قانون و آئین کی بالادستی اور غربت و افلاس اور کرپشن کے خاتمے کےلئے تحر یک انصاف کی جدوجہد میں ساتھ دینا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے اور اسی ذمہ داری کو نبھانے کےلئے ہم پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں

Scroll To Top