اگلا لمحہ کسی کا نہیں ہوتا

kuch-khabrian-new-copy


پاناما کیس کا لُبِ لباب یہ ہے کہ میاں نواز شریف نے اپنے اثاثے چھپانے کے لئے جھوٹ بولا۔
کیا اس جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کے لئے وہ تاحیات جھوٹ بولتے رہیں گے۔؟
”تاحیات“ ایک ایسی اصطلاح ہے جس کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ مجھے اپنی حیات کے صرف اِس لمحے کا یقین ہے جب میں لکھ رہا ہوں۔ اگلا لمحہ شاید وہ ہو جب میں روز ِمحشر اٹھایا جاو¿ں۔ میاں صاحب کو بھی اگلے لمحے کے بارے میں یقینِ کامل نہیں ہونا چاہئے۔ وہ جلسوں کے ذریعے”پاناما“ کا اثر زائل کرنے کے لئے نکلے ہیں اور آج انہوں نے لیہ میں ایک ایسے ”عظیم الشان“ جلسہ عام سے خطاب کیا جس میں مخالفوں کی ”دسیوں “ جلسیاں سما سکتی تھیں۔ انہیں میلوں تک انسانوں کا سمندر نظر آیا۔ ریگستان میں سراب ہی سمندر ہوتا ہے۔ اور انسانوں کے جس سمندر سے میاں صاحب نے خطاب کیا وہ ایک شامیانے کے اندر سمو یا گیا تھا۔
میاں صاحب اپنے آپ سے جھوٹ نہ بولئے۔ اور یہ یقین نہ رکھئے کہ آپ تاحیات فیتے کاٹتے رہیں گے۔
اگلہ لمحہ کسی کا نہیں ہوتا!

Scroll To Top