اسلام آباد میں 179غیررجسٹرڈ مدارس چل رہے ہیں، وزارت داخلہ کی تصدیق

اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ اسلام آباد میں چلنے والے مدارس میں سے 179 غیر رجسٹرڈ ہیں۔

قومی اسمبلی میں وفاقی دارالحکومت میں مدارس سے متعلق پوچھے گئے سوال کے تحریری جواب میں وزارت داخلہ نے بتایا کہ اسلام آباد میں کل 354 مدارس چل رہے ہیں جن میں 179 غیررجسٹرڈ ہیں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ایک سال میں کسی مذہبی تنظیم پرپابندی عائد نہیں کی گئی اوررواں مالی سال سول آرمڈ فورسز کو اسلحہ اورٹرانسپورٹ کے لئے 10 ارب روپے مختص کئے گئے۔ نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے نیکٹا نے 22 اجلاس منعقد کیے، جن میں سے وزیراعظم نوازشریف کی سربراہی میں 3، وزیرداخلہ کی زیرصدارت 5 جب کہ وزیرمملکت برائے داخلہ نے ایک اجلاس کی صدارت کی۔

Scroll To Top