ايشوريا فلم فيئرميگزين کے سرورق کی زينت بن گئيں

0ممبئی: سابق حسینہ عالم اور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن فلم فيئر ميگزين كے تازہ شمارے كے سرورق كی زينت بن گئيں۔

بیٹی کی پیدائش کے بعد فلمی دنیا میں واپسی کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن بے شمارفلموں میں ادکاری کے جوہردکھا چکی ہیں جب کہ اداکارہ فلموں میں اپنے کردارمیں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے مشہورہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ايشوريہ رائے بچن نے فلم فيئر ميگزين كے تازہ شمارے كے سرورق كے لئے فوٹو شوٹ كرايا جس ميں  انہوں نے نيوی بليوجيكٹ پہنی ہے جس ميں وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہيں جب کہ مداحوں کی جانب سے بھی ان کا یہ شوٹ بہت پسند کیا جارہا ہے۔

Scroll To Top