مشال خان قتل کیس میں انصاف کیلیے آخری حد تک جائیں گے،عمران خان


مشال خان کا قتل توہین رسالت کا الزام لگا کرایک سازش کے تحت کیا گیا، عمران خان: فوٹو: فائل

صوابی: 

پاکستان تحریک کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مشال خان کا قتل ایک سازش ہے اور پختونخواحکومت انصاف کے لیے آخر حد تک جائے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صوابی میں مشال خان کے والد سے ملاقات کی اوران کے بیٹے کے قتل پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے مقتول کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ  خوانی کی اورلواحقین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مشال خان کوایک سازش کے تحت توہین رسالت کا الزام لگا کر قتل کیا گیا، اس سازش میں شریک افراد کی گرفتاریاں ہورہی ہیں، جو بھی اس جرم میں ملوث ہے اسے کسی صورت  بخشا نہیں جائے گا۔

Scroll To Top