دلیپ کمارکی فیس بک پردلچسپ انٹری

791846-dilip-1492087308-112-640x480

ممبئی: برصغیرکے ممتاز اداکاراورکروڑوں دلوں پر کئی دہائیوں تک راج کرنے والے دلیپ کمار یوں تو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹرپرفعال ہیں ہی لیکن اب انہوں نے فیس بک پر بھی اپنی سوشل زندگی کا آغازکردیا ہے۔

6 دہائیوں سے زائد عرصے پرمحیط ہندی سینما کی تاریخ کے سب سے بڑے ستارے اورٹریجیڈی کنگ دلیپ کماراب فیس بک پرانٹری دے چکے ہیں جو نہایت دلچسپ ہے اوران کے مداح اس وڈیو سے خوب محظوظ بھی ہورہے ہیں۔

اداکار نے ٹوئٹرپرپوسٹ کیا کہ وہ اب سے فیس بک کا یہ ہی اکاؤنٹ استعمال کریں گے جب کہ وہ ایک وڈیو بھی پوسٹ کرنے جارہے ہیں جو کچھ لمحے قبل بنائی گئی ہے۔ اداکارنے کہا کہ مداحوں کی خواہش پرانہوں نے پھرسے اکاؤنٹ استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

https://www.facebook.com/officialDilipKumar/  the ONLY Facebook account that I will be active on. On it, I will soon post a video made few minutes ago.

Aap ki khwaishaat ki bina par meine Facebook account aaj se shuru kar diya. Based on your desire, I’ve setup a Facebook account today.

وڈیومیں سائرہ بانو ان کے ساتھ ہیں جب کہ دونوں ہی چائے کی چسكيوں سے لطف اندوزہورہے ہیں جب کہ سائرہ بانو دلیپ کمارکو محبت سے پکارتے ہوئے انہیں کچھ کہنے پر آمادہ بھی کررہی ہیں۔

Scroll To Top