سدھو ’’دی کپل شرما شو‘‘ سے غائب

dممبئی: معروف بھارتی کامیڈین نوجوت سنگھ سدھو اپنے فحش لطیفے کا معاملہ ریاستی ایوانوں میں پہنچنے پر ’’دی کپل شرما شو‘‘ سے غائب ہوگئے۔

بھارتی کامیڈین کپل شرما کی سنیل گروور کے ساتھ بدتمیزی کے معاملے کے بعد کپل کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے، پہلے تو سنیل گروور اور شو کا اہم ترین حصہ سمجھے جانے والے دیگر فنکار شو چھوڑ کر چلے گئے اور اب کامیڈین اور بھارتی ریاست پنجاب کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو بھی شوٹنگ پر نہیں پہنچے اور نہ ان سے کوئی رابطہ ہوسکا ہے۔

نوجوت سنگھ سدھو شو میں ذومعنی اور فحش لطیفے سنانے پر مشکل میں پھنس گئے، گزشتہ روز بھارتی شہری نے اس معاملے پر ان کے خلاف ریاستی حکومت سے کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے درخواست جمع کرائی تھی جس کےبعد اب سدھو کے غائب ہونے کی اطلاع ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق سدھو کپل شرما شو کی شوٹنگ کے لیے بھی نہیں پہنچے جس کے بعد ان سے رابطہ کیا گیا تو رابطہ ممکن نہ ہوسکا جس پر کپل کو سدھو کےبغیر ہی شو کی شوٹنگ مکمل کرنا پڑی۔

واضح رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو حال ہی میں بھارتی ریاست پنجاب کے وزیر بنے ہیں اور وہ ’’دی کپل شرما شو‘‘ کا اہم حصہ سمجھے جاتے ہیں۔

Scroll To Top