بیٹنگ خامیاں دور کرنے پر توجہ دے رہے ہیں،سرفراز احمد

a

پروویڈینس: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پوری ٹیم ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرے میچ میں فتح کیلیے جان لڑانے کو تیار ہے جب کہ بیٹنگ خامیاں دور کرنے پورتوجہ دے رہے ہیں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ نوجوان پلیئرز کا پرفارم کرنا اچھی علامت ہے، تھوڑی بہت ڈانٹ ڈپٹ تو کرنا ہی پڑتی ہے، چھوٹے بھائیوں کی طرح پلیئرز کو ساتھ لے کرچل رہاہوں جب کہ بیٹنگ خامیاں دور کرنے پر توجہ دے رہے ہیں اورپوری ٹیم ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرے میچ میں فتح کیلیے جان لڑانے کو تیارہے۔

واضح رہے کہ دوسرے ون ڈے میں کامیابی کے بعد پاکستان نے سیریز برابرکردی ہے جب کہ منگل کو تیسرا میچ فاتح کا تعین کرے گا۔

Scroll To Top