پانامہ کیس کا فیصلہ کرپٹ حکمرانوںکی سیاسی موت کا باعث ہو گا،عمران خان

  • راحیل شریف ایران، سعودی عرب کو اکٹھا کرنا چاہتے ہیں،تقریب میں گفتگو /انٹرویو

Image result for ‫عمران خان‬‎

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے فیصلے کا انہیں بے چینی سے انتظار ہے جو کہ ان کی سیاسی موت کا باعث ہوگا کیونکہ یہ فیصلہ بڑی اہمیت کا حامل ہوگا جو کہ ملک میں بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ہوگا، اپنے بھانجے کی شادی کی تقریب میں شرکاءسے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے کو اس لئے سپریم کورٹ لے کر گئے تاکہ اس ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہو سکے اور کرپٹ مافیا کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا جا سکے۔ دریں اثناء ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے جنرل راحیل شریف کی اتحادی فوج کی سربراہی کی حمایت کردی، کہتے ہیں وہ ایران اور سعودی عرب کو اکٹھا کرنا چاہتے ہیں۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آرمی چیف سے ملاقات کا احوال بتا دیا، کہتے ہیں افغان بارڈر بند تھا اور اس سے کے پی کے لوگ متاثر ہورہے تھے، اس پر تبادلہ خیال ہوا۔عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف سے فاٹا میں فوج کی موجودگی پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پانامالیکس کے معاملے سے ہٹنے کی آفرز ہوئیں۔عمران خان نے یہ بھی کہا کہ پورٹ قاسم کا ٹھیکہ اور قطری ایل این جی کے معاملے کو عدالت میں لے کرجائیں گے۔ ن لیگ کی مقبولیت کے حوالے سے سروے رپورٹ کا حوالے دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ایسی رپورٹس عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے منظر عام پر لائی جاتی ہیں۔

Scroll To Top