شردھا کی وجہ سے ادیتیا اور فرحان آپس میں الجھ پڑے

فرحان اختر نے ادیتیا کو شردھا سے دوررہتے کی تاکید کی جس پر دونوں اداکاروں میں گرما گرمی ہوگئی ، فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ شردھا کپور اور ادیتیا رائے کپور میں ایک بار پھر بڑھتی قربتوں نےان کے قریبی دوست  فرحان اختر کو آگ بگولہ کردیا اور وہ  تقریب میں ہی ادیتیا سے الجھ پڑے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  شردھا  اور ادیتیا رائے کپور میں قربتیں ایک بار پھر بڑھتی جارہی ہیں اور دونوں تقریبات میں بے تکلف انداز میں ایک ساتھ وقت گزارتے ہیں لیکن دونوں  کی قربتیں شردھا کے قریبی دوست اور اداکار فرحان اختر کو ایک آنکھ نہ بھائی اوروہ ادیتیا کپور پر آگ بگولہ ہوگئے ۔

ہدایت کارو اداکار فرحان اخترفلم ’’بیگم جان‘‘ کی اسپیشل اسکریننگ کے بعد پارٹی میں ادیتیا رائے کپور سے الجھ پڑے اور انہیں شردھا سے دور رہنے کی تاکید کی جس پر دونوں اداکاروں میں کافی گرما گرمی ہوئی اور اس پہلے کے نوبت ہاتھا پائی تک پہنچتی شردھا  نے معاملے  کورفع دفع کرادیا۔

دوسری جانب شردھا کپوردونوں اداکاروں میں لڑائی کےبعد فرحان اختر کو منانے ان کے گھر پہنچیں لیکن اس کے باوجود وہ فلم’’حسینہ‘‘ کے سیٹ پر پریشان نظرآئیں جس پر شوٹنگ کو چند گھنٹوں کے لیے روکنا پڑا۔

واضح رہے کہ اداکار ادیتیا رائے کپور اور شردھا  نے فلم’’عاشقی 2‘‘ اور ’’اوکے جانو‘‘ میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ اداکارہ فرحان اختر کے ساتھ ’’راک اون 2‘‘ میں جلوہ گر ہوئیں۔

Scroll To Top