بھارتی اداکارہ فرناز شیٹھی شوٹنگ کے دوران جھلس کر زخمی

واقعے کے بعد ڈرامے کی شوٹنگ غیر معینہ مدت  تک کے لیے روک دی گئی،افوٹو:فائل

ممبئی: معروف بھارتی اداکار فرناز شیٹھی شوٹنگ کے دوران  کپڑوں میں آگ لگنے کے نتیجے میں زخمی ہوگئیں۔

اداکارہ فرناز شیٹھی ڈرامہ سیریل ’’وارث‘‘ کی شوٹنگ کے دوران آگ میں پھنسی ماں کو بچانے کی مناظر کی عکس بندی   کرارہی تھیں کہ آگ بجھاتے ہوئے ان کے کپڑوں نےبھی آگ پکڑلی جس کے نتیجے میں  وہ  زخمی ہوگئیں اوران کا  بازو بری طرح جھلس گیا۔ اداکارہ کو  فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایاگیا جب کہ واقعے کے بعد ڈرامے کی شوٹنگ بھی غیر معینہ مدت  تک کے لیے روک دی گئی ہے۔

Scroll To Top