سلمان نے لولیا کو کروڑوں کا گھر اور گاڑی تحفے میں دیدی

سلمان نے اپنے گلیکسی اپارٹمنٹ کے قریب واقع مہنگے فلیٹ کے کاغذات بھی لولیا کے نام کرادیئے، فوٹو؛ فائل

سلمان نے اپنے گلیکسی اپارٹمنٹ کے قریب واقع مہنگے فلیٹ کے کاغذات بھی لولیا کے نام کرادیئے، فوٹو؛ فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی قریبی دوست رومانیہ کی حسینہ لولیا وینتر کوکروڑوں کا فلیٹ اور گاڑی تحفے میں دیدی۔

سلمان خان فلم نگری میں’’ گاڈ فادر‘‘ کی حیثیت رکھتے ہیں اوردوستوں کے لیے ہر مشکل میں کام آتے ہیں جب کہ سلو میاں کی گرل فرینڈ لولیا وینتر ممبئی میں ہوٹل میں قیام پذیر تھیں اور اپنا گھر لینے کی خواہشمند تھیں جس کا علم ہوتے ہی دبنگ خان نے ان کی مشکل آسان کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے اپنی دوست لولیا وینترکے لیے ممبئی کے پوش علاقے میں کروڑوں روپے مالیت کا فلیٹ خرید کر انہیں تحفے میں دے دیا جب کہ سلو میاں نے اپنے گلیکسی اپارٹمنٹ کے قریب خریدے گئے فلیٹ کے کاغذات بھی لولیا کے نام کرادیئے ہیں جس کے بعد لولیا کی ممبئی میں اپنے گھر کی خواہش پوری ہوگئی ہے۔

سلمان خان نے لولیا کو کروڑوں روپے مالیت کے فلیٹ کے ساتھ ساتھ مہنگی کار بھی تحفے میں دی ہے جب کہ سلو میاں نے موسیقار ہمیش ریشمیا کو ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ لولیا کے گلوکاری کے کیریئر کو آگے بڑھانے میں ان کی مدد کریں۔

واضح رہے کہ سلمان خان اور ان کی دوست لولیا وینتر مختلف تقریبات ایک ساتھ شریک ہوتے ہیں اور گزشتہ دنوں دونوں خاندان کے ہمراہ مالدیپ میں چھٹیاں گزار کر آئے ہیں۔

Scroll To Top