عمران خان چھٹی کریں مریم نواز وزیر اعظم بن رہی ہیں

kuch-khabroun-ke-bary-me-web


میاں نواز شریف کی ہونہار وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ تعلیمی اصلاحات کے بارے میں اپنی سمجھ میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو مریم نواز شریف سے رابطہ کریں۔ اگر عمران خان بیوٹی پارلر کھولنا چاہیں تو بھی میرے خیال میں انہیں مریم صاحبہ سے ہی رابطہ قائم کرنا چاہئے۔ اور اگر مقصود جدید دور کی کرکٹ پر دسترس حاصل کرنا ہو تو بھی مریم نواز شریف صاحبہ سے ہی رابطہ قائم کریں ۔

مریم اورنگزیب صاحبہ کے لئے میرا مشورہ یہ ہے کہ وہ اپنی وزارت کا نام تبدیل کرالیں کیوں کہ ابھی تک انہوں نے کوئی ایسی پریس کانفرنس نہیں کی جس کا موضوع عمران نہ رہے ہوں۔میں اِس وزارت کانام عمرانیات بھی تجویز کر سکتا تھا مگر عمرانیات کا ایک اور مطلب بھی ہے۔
اگر اس قسم کی وزارت بن جاتی ہے تو مریم اورنگزیب صاحبہ کی پروموشن بھی ہو جائے گی۔”برائے مملکت“ کا دم چھلا اتر جائے گا۔ اس کے علاوہ یہ بھی ممکن ہے کہ مریم نواز صاحبہ دانیال عزیز و غیرہ کو ان کی یعنی مریم اورنگزیب صاحبہ کی کفالت میں دے دیں۔ اس ضمن میں مریم نواز صاحبہ کو یاد رکھنا چاہئے کہ اگر وہ وزیر اعظم بنیں تو اس میں مریم اورنگزیب صاحبہ کی شب و روز کی محنت اور دعاو¿ں کا دخل ہوگا۔
عمران خان کے لئے میرا مشورہ یہ ہے کہ وہ سیاست سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیں کیوں کہ مریم اورنگزیب صاحبہ مریم نواز صاحبہ کی بھی نظر اتروا چکی ہیں۔

Scroll To Top