پی پی حکومت میں 52 ہزار امریکیوں کو ویزے جاری ہونیکا انکشاف

passport

52 ہزار میں سے صرف بائیس سو ویزے ڈیفنس اتاشی کی منظوری سے جاری کئے گئے ، 13 ہزار ویزے سی آئی اے ایجنٹس کو دیئے گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں حسین حقانی کی جانب سے بطور سفیر پاکستانی صدر اور وزیر اعظم سیکرٹریٹ کی اجازت سے صرف 3 برس کے دوران 52 ہزار سے زائد امریکی باشندوں کو ویزے جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ان میں سے صرف 2200 ویزے ڈیفنس اتاشی کی منظوری سے جاری ہوئے ۔ یہ انکشاف پی پی دور حکومت کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کی جانب سے ویزا سے متعلق سوال پر سینیٹ میں پیش کردہ دستاویزات میں ہوا ہے ۔ پی پی حکومت سے پہلے 10 برس میں بھی 52 ہزار ویزے جاری نہیں ہوئے ۔ دستاویز کے مطابق سال 2008 سے 2011 کے دوران 52 ہزار 94 امریکی باشندوں کو پاکستان کے ویزے جاری کیے گئے جبکہ امریکی شہریوں کو ویزا جاری کرنے سے متعلق سابقہ اعداد و شمار دیکھے جائیں تو پی پی حکومت سے پہلے گزشتہ 10 برس میں بھی 52 ہزار ویزے جاری نہیں کیے گئے جتنے پی پی حکومت نے صرف تین برس میں جاری کیے ۔ 13 ہزار ویزے سی آئی اے ایجنٹس کو دئیے گئے ۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق حیران کن بات یہ ہے کہ صرف 2200 ویزے ایسے تھے جو ڈیفنس اتاشی کی مرضی سے دئیے گئے بقیہ تمام ویزوں میں ڈیفنس اتاشی کی مرضی شامل نہیں تھی ۔

Scroll To Top