گستاخانہ مواد کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا اعلان

nisar

مسلم امہ اسلام اور محترم ہستیوں کے وقار کے تحفظ کیلئے متحد ہے، وزیر داخلہ چودھری نثار سے ملاقات میں مسلم ممالک کے سفیروں نے مسئلے کے حل کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے اور معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کیا۔

اسلام آباد: (نامہ نگار) وزیر داخلہ چودھری نثار کی میزبانی میں گستاخانہ مواد کے مسئلے پر غور کیلئے ہونے والی مسلم ممالک کے سفیروں کی کانفرنس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مسلم امہ اسلام اور محترم ہستیوں کے وقار کے تحفظ کیلئے متحد ہے۔ وزارت خارجہ گستاخانہ مواد کی تشہیر روکنے کیلئے قانونی و تکنیکی پہلوؤں پر مشتمل سٹریٹجی پیپر تیار کرے گی اور پھر اس پر پوری مسلم دنیا کی آراء حاصل کر کے مشترکہ حکمت عملی طے کی جائے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی قانون کسی بھی مذہب کی توہین کی اجازت نہیں دیتا، دنیا مانے کہ مذہب کی بے حرمتی بھی دہشتگردی ہے، دنیا کو اسلام فوبیا سے نکالنے کیلئے مسلم امہ مل کر کام کرے۔

 

Scroll To Top