زرداری صاحب نے دھمکی کن اداروں کو دی ہے؟

kuch khbaroo ky bary me

kuch khbaroo ky bary me

میں اس بحث میں نہیں جانا چاہتا کہ یہ نوراکشتی ہے یا نہیں۔ میری مراد اس گولہ باری سے ہے جو شرجیل میمن نے ایک آبدوز کے انداز میں سطح سمندر پر نمودار ہو کر اور مرادعلی شاہ نے ان کی حمایت میں مسلم لیگ نون کی قیادت پر کی ہے۔ سندھ کے وزیر اعلیٰ گولہ باری سے بہت آگے بڑھ گئے ہیں۔ انہوں نے بڑے سوچے سمجھے انداز میں وفاق پاکستان کو دھمکی دے ڈالی ہے۔ اگر وہ نشانے پر صرف مسلم لیگ نون کو رکھتے تو مناسب ہوتا لیکن کہہ وہ یہ گئے کہ اگر وفاقی اداروں نے اپنا رویہ نہ بدلا تو ان سے کہا جائے گا کہ اپنا بوریا بستر باندھو اور (دفع ہو )جاو¿۔

مراد علی شاہ ذہین اور پڑھے لکھے آدمی ہیں مزاج میں ان کے زیادہ گرمی نہیں۔ پھر وہ اسقدر سخت بات کیوں اور کیسے کہہ گئے۔؟
کیا یہ بات جناب آصف علی زرداری نے کہی ہے۔ ؟ صرف زبان سید مراد علی شاہ کی استعمال ہوئی ہے؟ اگر ایسی بات ہے تو یہ بات ”دو بڑوں“ کے درمیان ”خفیہ مک مکا“ کے باوجود کیوں کہی گئی ہے؟ سب سے بڑا سوال اس ضمن میں یہ ہے کہ دھمکی کن وفاقی اداروں کو دی گئی ہے۔؟ فوج کو؟ رینجرز کو؟ عدلیہکو؟ کس کو؟ اگر مخاطب صرف نیب سے ہونا تھا تو نیب کے چیئرمین تو میاں نواز شریف اور جناب آصف علی زرداری کے ”مشتر“کہ آدمی ہیں!

Scroll To Top