کچھ خبروں کے بارے میں ۔۔۔۔۔۔ نیا دین الٰہی(نعوذ باللہ)

1

جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضربِ عضب لانچ کیا تھا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آکر آپریشن ردِالفساد لانچ کیا۔ اور مغلیہ سلطنت کی روایات کے امین میاں نواز شریف نے آپریشن دینِ الٰہی لانچ کر دیا ہے۔ میاں صاحب جو کام بھی کرتے ہیں بڑی شان اوربڑے دبدبے سے کرتے ہیں۔ ٹی وی سکرین پر اشتہارات کی بھرمار ہوجاتی ہے۔ آج کل آپریشن دین الٰہی کی خوبیوں پر مبنی اشتہارات چل رہے ہیں۔ دین الٰہی شہنشاہ اکبر نے بھی جاری فرمایا تھا۔ وہی شہنشا ہ اکبر جن کی ملکہ جودھا بائی تھی۔ اُس دین ِ الٰہی کے خدوخال بیربیل مان سنگھ ، ابو الفضل اور فیض جیسے عاقلان بے مثال نے متعین کئے تھے۔ میاں صاحب کے بھی نور تن یقینا موجود ہوں گے۔ جنہوں نے اُنہیں سمجھایا ہے کہ پاکستان اسلامی فلاحی ریاست بننے کے لیے قائم نہیں ہوا تھا۔ پاکستان عیسائیت، ہندومت اور اسلام کے درمیان فرق اور فاصلے مٹا کر ”جمہوری“ بھائی چارہ قائم کرنے کے لئے معرض وجود میں آیا تھا اورآنحضرتﷺ نے تمام غزوات اللہ کی وحدانیت کو اورقرآن مجید و فرقان حمید کی آفاقیت کو سربلند کرنے کے لیے نہیں لڑی تھیں۔(نعوذ باللہ)اسلام کہتا ہے کہ کافر سے نہیں کفر سے نفرت کرو۔ مگر کیا یہ حقیقت نہیں کہ کافروں کے ساتھ رہ کر کفر سے نفرت کم ہو جاتی ہے؟

Scroll To Top