لوگ زہریلا پانی پی کر مر رہے ہیں، سندھ حکومت کہیں نظر نہیں آرہی، سپریم کورٹ

  • ایک شخص بھی زہریلا پانی پینے سے مر گیا تو 100 افسروں کو بھی گھر جانا پڑا تو بھیجیں گے، جسٹس امیر ہانی مسلم

Image result for ‫سندھ حکومت‬‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ میں سندھ میں پانی کی فراہمی، فلٹر، سیوریج ٹریٹمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ریمارکس دیئے کنٹریکٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نہیں چلا رہے لیکن جھوٹے بلز بھیج رہے تھے۔ ڈاکٹر احسن یا جھوٹے بل بھیجنے والا جو بھی تھا اسے جیل کیوں نہ بھیجا گیا، جھرک، ٹھٹھہ کراچی کے لوگ زہریلا پانی پی کر مر رہے ہیں اور یہ ذمہ دار ہے۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ کے بی فیڈر میں کیمیکل گرتے خود دیکھا اور دیکھ کر بددعا دے کر آیا۔ جسٹس قاضی فائز نے کہا حیدرآباد کے 3 ٹریٹمنٹ پلانٹ پہلے چلا نہیں رہے، چوتھا ایک اور بن رہا ہے، جہاں مال نظر آتا ہے نیا پراجیکٹ شروع کر دیتے ہیں۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیئے لوگ مر رہے ہیں، سندھ حکومت کہیں نظر نہیں آ رہی، ایک شخص بھی زہریلا پانی پینے سے مر گیا تو 100 افسروں کو بھی گھر جانا پڑا تو بھیجیں گے، انہوں نے کہا کہ صاف پانی کی فراہمی تک سیکرٹری آبپاشی اور ایم ڈی واٹر بورڈ کو عہدے سے نہ ہٹایا جائے۔

Scroll To Top