ہریتھک نے والد کے کہنے پرہدایتکار کبیرخان کو ہری جھنڈی دکھا دی

ایکشن ہیرو نے اسکرپٹ پسند آنے پر فلم میں کام کرنے کے لیے آمادگی بھی ظاہر کردی تھی  : فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے ایکشن اسٹار ہریتھک روشن نے والد راکیش روشن کے کہنے پر ہدایت کار کبیر خان کی فلم کی پیش کش ٹھکرادی۔

ہدایت کار کبیر خان  کا شمار فلم نگری کے کامیاب ڈائریکٹرز میں ہوتا ہے جنہوں نے اب تک کئی بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں جس میں ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ اور ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ شامل ہیں جب کہ کبیر خان نے ہریتھک روشن کو اپنی فلم میں کام کی پیش کش کی جو انہوں نے ٹھکرادی۔

ھارتی میڈیا  کے مطابق  کبیر خان کی فلم  کا اسکرپٹ پڑھنے پرہریتھک روشن نے کام کرنے پر آمادگی بھی ظاہر کردی تھی لیکن والد راکیش روشن  نے بیٹے کو فلم میں کام کرنے سے منع کردیا جس پر اداکار نے  بھی کبیر خان کو انکار کردیا۔

Scroll To Top