نوازشریف سندھ کے حوالے سے اپنے اعلانات پر عمل بھی کریں، خورشید شاہ

  • صوبے میں کہیں موٹر وے تعمیر نہیں ہورہا‘سندھ کیلئے کئے گئے اعلانات پورے بھی ہونے چاہئیں‘ اپوزیشن لیڈر

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے سندھ میں آنے میں بڑی دیر کردی، صوبے میں کہیں موٹر وے تعمیر نہیں ہورہا،پی ٹی آئی، (ن) لیگ میں محاذ آرائی اچھی بات نہیں ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے سندھ کیلئے کئے گئے اعلانات پورے بھی ہونے چاہئیں، انہوں نے کہا کہ میاں صاحب نے سندھ آنے میں بڑی دیر کردی ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو 4 سال سندھ یاد نہیں آیا،پنجاب میں 8 موٹروے تعمیر کئے گئے، سندھ میں ایک ایکسپریس وے کشادہ کیا گیا تو کیا مہربانی ہوئی؟ انہوں نے کہا کہ اچھی بات ہے کہ پاکستان کا پیساملک پرخرچ ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) میں ہونیوالی محاذ آرائی اچھی بات نہیں ہے ۔khursheed-shah

Scroll To Top