آپریشن ردالفساد جاری، مختلف شہروں میں کارروائیاں، درجنوں گرفتار

  • لاہور ،اٹک، دیپالپور، رحیم یارخان، راولپنڈی، واہ کینٹ، ٹیکسلا، نارووال، کوئٹہ ، پشاور اوربہاول نگر میں حساس اداروں اورپولیس کے چھاپے

Image result for ‫آپریشن ردالفساد جاری، مختلف شہروں میں کارروائیاں، درجنوں گرفتار‬‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک سرزمین پر فسادیوں کاگھیرامزید تنگ کردیا گیا، مختلف شہروں میں حساس اداروں نے تابڑ توڑ کارروائیاں کیں ، جبکہ سینکڑوں مشکوک افراد کو دھرلیا گیا۔کئی افغان باشندے بھی شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے جدید اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق لاہور ،اٹک، دیپالپور، رحیم یارخان، راولپنڈی، واہ کینٹ، ٹیکسلا، نارووال، کوئٹہ ، پشاور اوربہاول نگر میں حساس اداروں اورپولیس نے چھاپے مارے گئے ، اٹک میں مختلف علاقوں میں16 سرچ آپریشن کئے گئے جس میں 251ملزمان گرفتار کر لئے گئے ، گرفتارملزمان میں13خطرناک اشتہاری 10افغان بھی شامل ہیں۔لاہورمیں سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کے کوائف چیک کئے گئے۔سول لائینز ڈویڑن میں متعدد مشکوک افراد حراست میں لیے گئے۔سرچ آپریشن جامعہ نعیمیہ کے اردگرد کیا گیا۔ دیپالپور پولیس نے گرین سٹی میں کارروائی کی جس میں آٹھ مشکوک افراد گرفتار اورجدید اسلحہ برآمد کرلیا۔ گرفتار افراد میں خطرناک اشتہاری بھی شامل ہیں، بہاولنگر میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی میں 14 جرائم پیشہ افراد پکڑے گئے۔رحیم یار خان پولیس نے ائیر پورٹ سے ملحقہ بستی بندور میں سرچ آپریشن کیا۔راولپنڈی ٹیکسلا، واہ کینٹ ، ایئرپورٹ اور ملحقہ آبادیوں میں سرچ آپریشن کیاگیا ، 13 سے زائد افردا کو زیر حراست لے لیا گیا، پشاورکے علاقے ریگی اورداو¿زئی میں 18مشتبہ افراد گرفتارکرلئے ، بلوچستان کے مختلف علاقو ں میں 10 افغان باشندےگرفتار،نارووال میں پولیس اور حساس اداروں نے تین مشتبہ افراد کو پکڑلیا۔

Scroll To Top