نجی سکولوں کے ملک دشمن نصاب کا انکشاف: آزاد کشمیر کو پاکستان کا مقبوضہ علاقہ قرار دے دیا

  • پانچویں جماعت کے بچوں کو پڑھائی جانے والی معاشرتی علوم کی کتاب میں آزاد کشمیر کو پاکستان کا مقبوضہ علاقہ قرار دیا گیا ہے
    پیپلزپارٹی کی سینیٹر سحر کامران نے کتاب میں ہونے والی مجرمانہ غلطی پر ایوان بالا میں توجہ دلاو¿ نوٹس جمع کرادیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ کئی دیگر کتابوں میں بھی اسی طرح کی سنگین غلطیاں موجود ہیں
  • وزیر مملکت کیڈ کی توجہ اس مسئلے کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ بات نہ صرف قابل اعتراض ہے بلکہ قومی مفاد کے منافی ہے،متعلقہ وزیر ایوان کو آگاہ کریں کہ یہ نصاب پڑھانے والے اسکولز کے خلاف کیا کاروائی ہوئی!

نجی تعلیمی ادارے متنازع کتاب نہیں پڑھائیں گے اور غلطیاں درست کرکے ترمیم شدہ ایڈیشن دوبارہ شائع کیا جائے گا، پیرا حکام : فوٹو : سوشل میڈیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے مختلف شہروں کے نجی اسکولوں میں پانچویں جماعت کے بچوں کو پڑھائے جانے والی معاشرتی علوم کی کتاب میں آزاد کشمیر کو پاکستان کا مقبوضہ علاقہ قرار دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ نصابی و غیر نصابی کتب چھاپنے والے نجی پبلشنگ ادارے پیرا ماو¿نٹ کی جانب سے چھاپی جانے والی پانچویں جماعت کی معاشرتی علوم کی کتاب میں آزاد کشمیر کو پاکستان کا مقبوضہ علاقہ قرار دیا گیا ہے اوریہ کتاب ملک کے متعدد بڑے شہروں میں بھی دستیاب ہے لیکن حکومت نے کوئی نوٹس نہیں لیا تاہم پیرا کی جانب سے اس کتاب پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔پیپلزپارٹی کی سینیٹر سحر کامران نے کتاب میں ہونے والی مجرمانہ غلطی پر ایوان بالا میں توجہ دلاو¿ نوٹس جمع کرایا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ کئی دیگر کتابوں میں بھی اسی طرح کی سنگین غلطیاں موجود ہیں۔نجی ٹی وی چینل سے خصوصی بات کرتے ہوئے سینیٹر سحرکامران کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی سنگین غلطی ہے ہم اپنے مستقبل کے معماروں کو غلط راہ پر گامزن کررہے ہیں اور جو کام دشمن کرنا چاہتے ہیں ہم وہ خود کررہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل پر معاملہ سامنے آنے کے بعد پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت میں کتاب پر پابندی عائد کردی ہے اور کہا ہے کہ نجی تعلیمی ادارے متنازع کتاب نہیں پڑھائیں گے اور غلطیاں درست کرکے ترمیم شدہ ایڈیشن دوبارہ شائع کیا جائے گا۔ پیرا کے حکام کا کہنا تھا کہ پبلشرز ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں آتے۔دوسری جانب پیرا ماو¿نٹ پبلشرز نے بھی کتاب میں متنازع مواد کے ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے پیرا سے تحریری معافی مانگ لی ہے توجہ دلاﺅ نوٹس میں وزیر مملکت کیڈ کی توجہ اس مسئلے کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ بات نہ صرف قابل اعتراض ہے بلکہ قومی مفاد کے منافی ہے۔ وزیر مملکت کیڈ ایوان کو آگاہ کریں کہ یہ نصاب پڑھانے والےا سکولز کے خلاف کیا کاروائی ہوئی؟ ہمارے بچوں کو قومی مفاد کے منافی نصاب پڑھایا جا رہا ہے، نجی اسکولز کے نصاب کی جانچ پڑتال کرنے کے لئے ایک سکروٹنی کمیٹی تشکیل دی جائے

Scroll To Top