شام میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے بچی کو زندہ نکالنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو

دمشق: شام میں روسی طیاروں کی بمباری سے تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے ایک ماہ کی بچی کو زندہ نکالنے کی ویڈیو نے عوام کے دل دہل دیئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے شہر ادلب میں ریسکیو اہلکار روسی اور شامی طیاروں کی بمباری سے تباہ شدہ عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام کر رہے تھے کہ ابو کفہا نامی امدادی اہلکار نے ایک 30 روز کی نومولود بچی کو زخمی حالت میں دیکھا اور اسے جب نکالا تو زخمی حالت میں دیکھ کر بے اختیار رو پڑا۔ واضح رہے کہ روسی اور شامی طیاروں نے 2 روز قبل ادلب کے شہر میں فضائی بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 11 شہری ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے تھے۔ چند ماہ قبل بھی 5 سالہ شامی بچے عمران کی زخمی حالت میں مٹی میں اٹی ہوئی تصاویر نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

Scroll To Top