فلم “رئیس” نے 4 دن میں 75 کروڑ روپے کمالیے

ممبئی: شا ہ رخ  اورپاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ نے ریلیزکے پہلے ہی دن سے باکس آفس پر اپنا سکہ جمالیا تھا تاہم فلم اب تیزی سے 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے جارہی ہے۔

بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق شا ہ رخ اورپاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ ریلیز سے قبل ہی اپنے گانوں کے حوالے سے کافی مشہورہوگئی تھی جب کہ ریلیز کے بعد فلم کی کہانی بھی مداحوں کوخوب پسند آئی جس کی مثال اس کا پہلے، دوسرے، تیسرے اورچوتھے روزکا بزنس ہے۔

فلم نے پہلے روز20 کروڑ42 لاکھ، دوسرے روز26 کروڑ 30 لاکھ، تیسرے روز13 کروڑ 11 لاکھ جب کہ چوتھے روز 15 کروڑ 61 لاکھ کما کرمجموعی طور پر 75 کروڑ 44 لاکھ کمالیے ہیں۔

واضح رہے کہ فلم “رئیس” میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے مرکزی کردارکے باعث شروع  اِسے ہندو انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے شدید کا سامنا کرنا پڑا جب کہ شیوسینا کے غنڈوں نے فلم ریلیزکرنے پر سینما مالکان کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔

Scroll To Top