دمدار ستارے 67 پی کی جانب بھیجے جانے والے خلائی سیارے روزیٹا کا مشن ختم

67P

دس برس قبل خلا ميں بھيجا جانے والے روزيٹا نامي سيٹيلائٹ کے دمدار ستارے سے ٹکرا کر تباہ ہونے کے ساتھ ہي اِس کا تاريخي مشن آج ختم ہوگیا ہے۔

اِس سيٹيلائٹ کو دمدار ستارے 67 پی کے مطالعے کے ليے بھيجا گيا تھا اور يہ دو برس سے يہ کام کر رہا تھا۔ یورپين سپيس ايجنسي کا کہنا تھا کہ روزيٹا سورج سے اتني دور ہوتا جا رہا تھا کہ اپني بيٹرياں خود سے ري چارج کرنے کے قابل نہيں رہتا۔

ریورپی خلائی ایجنسی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس مصنوعی سیارے کی کارآمد زندگی ختم ہو رہی تھی اور وہ اس کی تباہی سے قبل کچھ آخری اعدادوشمار حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

Scroll To Top