مودی امن کا دشمن، پاک فوج اور عوام حملہ آور کا منہ توڑ دینگے، پرویز الٰہی

  • مقبوضہ کشمیر کو ہاتھ سے نکلتے دیکھ کر کنٹرول لائن پر فائرنگ اور ایسی کارروائیاں بھارتی بوکھلاہٹ اور باقاعدہ پلاننگ کا نتیجہ ہیں
  • مادرِ وطن کے دفاع اور تحفظ کیلئے پاکستان کے عوام اپنی مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار ہیں اور وہ ہر حملہ آور کا منہ توڑ دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں

Image result for pervez elahiلاہور(29ستمبر2016) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیر اعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ نریندر مودی پاکستان اور کشمیر کا ہی نہیں بلکہ امن کا دشمن ہے، مقبوضہ کشمیر کو ہاتھ سے نکلتے دیکھ کر کنٹرول لائن پر فائرنگ اور ایسی کارروائیاں بھارتی بوکھلاہٹ اور باقاعدہ پلاننگ کا نتیجہ ہیں۔ یہاں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مادرِ وطن کے دفاع اور تحفظ کیلئے پاکستان کے عوام اپنی مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار ہیں اور وہ ہر حملہ آور کا منہ توڑ دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ انہوں نے کنٹرول لائن پر شہید ہونیوالے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی دستوں کی بھرپور جوابی کارروائی قابل تحسین ہے، مودی حکومت ایسی کارروائیوں، ڈراموں اور شوشوں سے پاکستان کو خوفزدہ نہیں کر سکتی، بھارتی حکومت اور فورسز کی کارروائیوں کا ہماری مسلح افواج کی جانب سے مناسب جواب دیا جا رہا ہے، افسوس کہ نوازشریف اور دفترخارجہ نے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر بھارتی حاضر سروس فوجی افسر کل بھوشن کی بلوچستان میں دہشت گردی اور کراچی میں ’را‘ کی تخریبی کارروائیوں سے متعلق قومی اداروں کے فراہم کردہ ثبوت اقوام عالم کے سامنے پیش نہ کر کے دہشت گرد مودی حکومت کو بے نقاب کرنے کا سنہری موقع کھو دیا اور وہ آج ایسی کارروائیاں کر رہی ہے

Scroll To Top