وزیر اعظم سمیت تمام پارٹی قائدین کا احتساب ہونا چاہئے،افتخار چوہدری

  • عمران خان کا رائیونڈ مارچ انکا جمہوری حق ہے،سابق چیف جسٹس
  • ہماری پارٹی کا طریقہ کار مختلف ہے ایسے احتجاج میں شرکت نہیں کریں گے

Image result for iftikhar chaudhryپنڈی گھیب ( صباح نیوز) سابق چیف جسٹس اور پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم سمیت تمام پارٹی قائدین کا احتساب ہونا چاہئے۔عمران خان کا رائیونڈ مارچ انکا جمہوری حق ہے ۔ ہماری پارٹی کا طریقہ کار مختلف ہے ایسے احتجاج میں شرکت نہیں کریں گے۔پانامہ لیکس پر ہم نے سب سے پہلے وزیر اعظم کے خلاف تحقیقات کا ریفرنس پیش کیاجو مسترد کر دیا گیامگر اب کیس سپریم کورٹ میں دائر کر رکھا ہے۔پاک چائینہ اقتصادی راہداری منصوبہ ملکی معیشت کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ پنڈی گھیب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی ترجمان شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ ، صدر بار ایسوسی ایشن پنڈی گھیب شیخ آفتاب حسین ایڈووکیٹ ، فیاض طارق ایڈووکیٹ ، ملک ذین العابدین ایڈووکیٹ ، خرم شہزاد ایڈووکیٹ ، فیصل شہزاد ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ میں وزیر اعظم نواز شریف کی تقریر بہتر تھی مگر کنجوسی سے کام لیا گیا۔تقریر میں کشمیر میں ہونے والے مظالم اور تحریک آزادی کے معاملے پر پاکستانی موقف کو مزید واضح کر کے پیش کیا جانا چاہئے تھا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات 2018میں ہی ہونگے جس میں جسٹس پارٹی بھرپور حصہ لے گی۔

Scroll To Top