ٹوئیٹر کالم ۔۔۔۔ غلام اکبر۔۔۔۔12-04-2020

میں خوش قسمت ہوں کہ میں نے شروع میں ہی جان لیا کہ اندھا ایمان ہی سچا ایمان ہے ان دیکھے اللہ پر ایمان لانا ہی سچا ایمان ہے صدیق اکبر(رضی اللہ عنہ) کی پیروی کرنا ہی سچا ایمان ہے کہ محمدﷺ نے کہا ہے تو بلا شبہ سچ ہے ۔۔۔ایمان اندھا نہ ہو انسانی عقل کے تابع ہو تو شیطان وسوسے ڈالتا ہے۔۔۔
11اپریل2020

اللہ نے قران میں بارہا اپنے رسولﷺ سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ شیطان کے بہکاوے میں آنے والے تم پر اور مجھ پر بہتان باندھیں گے۔ اللہ پر بہتان یہ ہوگا کہ وہ نیکیاں کرنے والوں کو بھولے گا رسول پر بہتان یہ ہوگا کہ یہ کلام اللہ کا نہیں تم نے خود بنایا ہے کہہ دو ان سے کہ وہ جہنمی ہیں۔۔۔
11اپریل2020

اللہ نے بار ہا قران میں اپنے رسولﷺ کو کہا ہے کہ میرے بندے تم نے اپنا فرض ادا کر دیا جو میں نے تمہیں سونپا۔تم نے میرا پیغام ان تک پہنچا دیا۔ وہ مانیں نہ مانیں یہ تمہاری ذمہ داری نہیں کہ ان سے منواو¿۔جن کا ٹھکانہ جہنم ہے وہ نہیں مانیں گے جن کے لئے میں نے بہشت بنائی وہ مانیں گے۔۔۔
11اپریل2020

اس میں کوئی شک نہیں کہ اللہ کی طرف ہر راستہ آپﷺ کی گلی سے گزر کر جاتا ہے آپ ﷺ پر ہی قرآن اترا آپ نے ہی گواہی دی کہ یہ قرآن ہے ۔۔۔قرآن کے بعد آپﷺ کی سنت ہے۔سنت رسولﷺ کو فرمودات سے منسلک نہ کیاجائے آپ نے فرمایا ہے کہ وہ شخص جہنمی ہے جس نے میرے ساتھ اپنی بات منسوب کی۔۔۔
11اپریل2020

قران مجید کی ہر آیت اور ہر سورہ کا مطلب وہی ہے جو ہے۔ اپنی پسند کا کوئی بھی مطلب نکالنا قہر رب کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ اللہ فرماتا ہے کہ ہم نے قران آسان زبان میں آسان مثالوں کے ساتھ اتارا کہ لوگ سمجھ سکیں جو بات سمجھ میں نہ آئے اسے چھوڑ دیا جائے چھیڑا نہ جائے۔۔۔
11اپریل2020

You might also like More from author